امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں اور اس موقع پر ہفتہ (21 جنوری) کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں خواتین نے ایک بڑے مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اس مارچ کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ سے خواتین کے حقوق کا احترام کرانا ہے اور اس کے لیے دنیا بھر سے خواتین نے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منفرد انداز اختیار کیا ہے۔

ساٹھ ممالک کے 160 شہروں میں لوگ واشنگٹن کے ویمن مارچ سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

تاہم خواتین نے اس حوالے سے اپنے جوتوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ویمن مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔

لوگ #MarchingShoes کے ساتھ جوتوں کی تصاویر کو شیئر کررہے ہیں اور اس طرح دنیا بھر میں اس طرح کے مارچ کرنے والوں کے ساتھ آن لائن چل رہے ہیں۔

واشنگٹن میں ہی توقع کی جارہی ہے کہ دو لاکھ سے زائد افراد مارچ میں شرکت کریں گے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصاویر نیچے دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر بھی انٹرنیٹ پر سیفٹی پن کی تصاویر شیئر کرنے کی آن لائن مہم چلائی گئی تھی۔

اس تحریک میں لوگ سیفٹی پن اپنے کپڑوں میں لگا کر یہ واضح کرتے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف گروپ کے اتحادی ہیں اور جو بھی نئے منتخب صدر سے خوفزدہ ہیں اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں