نوکیا کے تمام نئے فون محض ایک منٹ میں فروخت

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2017
نوکیا سکس — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا سکس — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو اس کے تمام سیٹس ایک منٹ میں فروخت ہوگئے۔

جی ہاں واقعی 245 ڈالرز کا یہ فون کی ابتدائی فروخت گزشتہ روز چین میں شروع ہوئی اور تمام ڈیوائسز منٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ کتنے سیٹس چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور مزید ڈیوائسز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گی، تاہم ایسا کبھی آئی فون یا سام سنگ کے فونز کے ساتھ بھی نہیں ہوا کہ ایک منٹ میں سب سیٹس فروخت ہوگئے ہوں۔

نوکیا سکس 5.5 انچ فل ایچ ڈی گوریلا گلاس ڈسپلے، اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریم، 16 میگا پکسل رئیر اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے۔

دوسری جانب نوکیا کا ایک اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لیک ہوکر سامنے آگیا ہے جس کا خاص فیچر تصویر کو ہلنے نہ دینا ہے۔

یہ فون نوکیا 8 ہے جو کہ بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران اگلے ماہ 26 فروری کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں اس فون کو سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں بھی رکھا گیا تھا جس کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے۔

یہ نوکیا کا فلیگ شپ فون ہوگا جو کہ واٹر اور ڈسٹ ریزڈنٹ ہوگا اور اس کا پروٹوٹائپ سی ای ایس میں کوالکوم بوتھ میں رکھا گیا تھا جس کے کیمرے کا کمال آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور چھ جی بی ریم جیسے فیچرز ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح 64 سے 128 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ، 24 میگاپکسل کیمرہ جو کہ الیکٹرونک اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہوسکتا ہے جبکہ اسی کا ایک نسبتاً سستا ماڈل بھی ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 821 پراسیسر، چار جی بی ریم اور کم میگا پکسل کا کیمرہ ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

کامران Jan 21, 2017 01:16pm
دوسری ویڈیو میں دکھایا جانے والا فون نوکیا 8 نہیں ہے اور کوالکوم اس کی تردید بھی کر چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ موبائل کسی بھی کمپنی کا نہیں اور ان کے اپنے تیار کردہ موبائل فونز میں سے ایک ہے جنہیں وہ اپنے نئے پراسیسرز کے فیچرز دکھانے کیلئے مختلف تقاریب میں استعمال کرتے ہیں۔۔۔