گلیکسی ایس 8 میں ڈوئل کیمرہ متعارف کرائے جانے کا امکان

20 جنوری 2017
ممکنہ گلیکسی ایس 8 — اسکرین شاٹ
ممکنہ گلیکسی ایس 8 — اسکرین شاٹ

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 جلد سامنے آنے والا ہے اور اس برانڈ کو پسند کرنے والے اس کا بے صبری سے انتظار بھی کررہے ہیں۔

مگر یہ یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سام سنگ نے اس بار آئی فون سیون پلس کا ایک بڑا فیچر چرا لیا ہے اور وہ ہے ڈوئل کیمرہ۔

جی ہاں گلیکسی ایس 8 سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں ڈوئل لینس کیمرہ متعارف کرایا جائے گا۔

ایک کیمرہ ممکنہ طور پر تیرہ جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہوگا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ڈوئل کیمرہ آئی فون سیون پلس کے کیمرے کی طرح ہی کام کرے گا جو کہ بیک گراﺅنڈ ایفیکٹس کے ساتھ چیزوں میں ڈیجیٹل کی بجائے آپٹیکلی زومنگ کرتا ہے۔

تاہم واضح رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 7 کا کیمرہ بہت کمال کا تھا جسے گزشتہ سال کا سب سے بہترین فوٹوگرافی کا حامل فون بھی قرار دیا گیا تو ماہرین کو توقع ہے کہ اس بار سام سنگ اس سے بھی زیادہ بہتر چیز پیش کرے گی۔

اسی طرح سام سنگ کی اس نئی ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون کے مقابلے میں بہت زیادہ اچھا ہوسکتا ہے۔

گلیکسی ایس 7 میں فرنٹ کیمرے میں فاسٹ آٹو فوکس کا فیچر موجود تھا جو کہ اس نئے فون میں بھی ہوگا جس کے ذریعے سیلفی تیزی سے بھی لینے پر اچھی تصویر ہی سامنے آئے گی۔

اسی طرح یہ بھی افواہ ہے کہ سام سنگ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ فون کے کیمرے کو سرچ کے لیے استعمال کرسکے گا۔

یعنی آپ اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو کوئی چیز کیمرے سے دکھا کر بتا سکیں گے کہ آپ کیا سرچ کرنا چاہتے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جو ابھی ایپل یا گوگل سمیت کسی بھی کمپنی کے اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں