حلف برداری کے بعد ٹرمپ مخالف مظاہرے

واشنگٹن: ایک جانب ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے معمر ترین صدر کی حیثیت سے اقتدار سنبھال چکے ہیں تو دوسری جانب امریکی ریاستوں میں ان کے مخالفین کی جانب سے جاری احتجاج کا سلسلہ بھی شدت پکڑتا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق احتجاج اور مظاہروں میں اب تک 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کپیٹل ہل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کو دیکھنے کے لیے پہنچنے والے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ساتھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھی واشنگٹن کا رخ کیا۔

سیاہ لباس میں ملبوس، چہرے پر ماسک چڑھائے اور ہاتھوں میں ٹرمپ کی مخالفت میں مختلف بینر اٹھائے ان مظاہرین نے مزاحمت پر پولیس اہلکاروں کی جانب خالی بوتلیں اور پتھر برسائے تو پولیس کی جانب سے انہیں آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی۔

کئی مشتعل مظاہرین نے واشنگٹن میں بینک آف امریکا کی برانچ اور ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے شیشے بھی توڑ ڈالے، مشتعل افراد نے کالے رنگ کی لیموزین سمیت متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جس میں ٹرمپ کی تصاویر اور بینرز پر درج ان کے نعروں کو بھی جھونک دیا گیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر کچرے کے ڈبوں کو اکھٹا کرکے آگ لگادی گئی۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

ٹرمپ مخالف مظاہروں میں بزرگ و نوجوان افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد نظر آئی—فوٹو:رائٹرز

صدارتی مہم کے دوران نسلی امتیاز کو ہوا دینے والے بیانات کے باعث عوام کی بڑی تعداد ٹرمپ کی مخالف ہے—فوٹو:رائٹرز

پولیس کے مطابق اب تک 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے—فوٹو:رائٹرز

پولیس نے مظاہرین کوروکنے کے لیے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا جس سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی—فوٹو:رائٹرز

مظاہرین کے تھامے بینرز میں نئے امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو:رائٹرز

پورٹ لینڈ کے پائنیئر کورٹ ہاؤس اسکوائر میں ٹرمپ کی حلف برداری کے کچھ دیر بعد امریکا کے جھنڈے بھی نذرآتش کیے گئے—فوٹو:اے پی

امریکا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل ہی شروع ہوچکا تھا—فوٹو:رائٹرز

مظاہرین کی جانب سے پتھر اور خالی بوتلیں پھینکے جانے پر پولیس نے آنسو گیس کی مدد سے احتجاج کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشش کی—فوٹو:اے پی

بارش کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر نکل آئی اور غم و غصے کا اظہار کیا—فوٹو:رائٹرز

سیاہ فام افراد کی بھی بڑی تعداد ان مظاہروں کا حصہ تھی—فوٹو:رائٹرز

پولیس کے مطابق مظاہرین کو روکنے کی کوشش کے دوران 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے—فوٹو:رائٹرز