وارسا: شہرت کسے اچھی نہیں لگتی اور کون نہیں چاہتا کہ وہ دنیا میں اتنا مشہور ہوجائے کہ لوگ اسے فالو کرنے لگیں لیکن شہرت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی۔

کئی لوگ لاکھ کوششیں کرنے کے باوجود بھی شہرت کی بلندیوں کو نہیں چھو پاتے اور کوئی محنت کیے بغیر ہی مشہور ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا کے آج کے دور میں جہاں فلمی ستارے، کھیلوں کے بادشاہ اور نامور سیاستدان فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسی سوشل ویب سائٹس پر اسٹار اور سلیبریٹی بنے ہوئے ہیں، وہیں عام لوگ بھی ان سے پیچھے نہیں ہیں۔

ایسے ہی عام لوگوں میں شمار ہونے والی پولینڈ کے شہر وارسا کی 20 سالہ نتالیہ گٹکی وچز بھی ہیں جو اپنا چہرہ دکھائے بغیر انسٹاگرام پر مشہور ہوگئی ہیں۔

آڈٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 3 سال قبل انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنانے والی نتالیہ نے صرف 444 پوسٹ ہی کی ہیں مگر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد ہے، جب کہ انہوں نے خود صرف 100 افراد کو فالو کر رکھا ہے۔

nery pracują 🕵🏻

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

Wpasowana w 2k16 🌶

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

نتالیہ انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی ایسی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن میں ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا یا انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایسی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جن میں ان کا مکمل چہرہ بھی نظر آرہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں ،مگر ان کی جانب سے زیادہ تر ایسی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن میں ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

W 🏡 z 👨‍👩‍👧 i bff #lays_scoops #impreza #party #instafood

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

#Selfiecontelfie #shock #revenge

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

اپنا چہرہ چھپانے کے باوجود صرف 3 سال کے اندر ایک لاکھ سے زائد فالوورز کی توجہ حاصل کرنے والی نتالیہ دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر اسٹار کی حیثیت حاصل کرچکی ہیں۔

Floor🗡 #reebok #mojeklasyki #reeboklassicpolska @reebokclassicpolska

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

ETNA 🌋 #plnylala #plnylalawarsaw #warszawskalala #etna #bff #supergirl

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

Nudy na budy #pobotoxie#

A photo posted by Natalia (@gutkaa) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں