'امریکا کو نواز شریف، زرداری جیسا صدر مبارک'

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—۔فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—۔فائل فوٹو

جمعہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے، ان کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر کئی نامور شخصیات وہاں موجود رہیں، تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تقریب کی کچھ اور ہی منظر کشی کی۔

اس تقریب کے آغاز سے اختتام تک سوشل میڈیا پر لوگوں نے ہر جذبے، غلطی اور دلچسپ لمحات پر اپنے تبصرے دینا شروع کردیئے۔

یہاں دیکھیں کہ ٹوئٹر پر صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کو کیسا پایا:

ایک صارف نے کہا 'ٹرمپ اپنی اہلیہ کو پیچھے بھول گئے، اوباما نے انہیں سکھایا کہ خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیئے'۔

ایک خاتون کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے اس موقع پر بھی مشعل اوباما کی نقل کی۔

کسی نے کہا 'لگتا ہے میلانیہ ٹرمپ کا تحفہ، مشعل اوباما کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا'۔

ایک صارف نے ہلیری کلنٹن کی غصہ والی تصویر شیئر کرکے لکھا، 'ہلیری، ڈونلڈ کی حلف برداری کی تقریب میں جادو گرنی بن کر آئی ہیں'۔

کسی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو سن کر ایسا محسوس ہوا جیسے انہیں جرمن زبان میں بات کرنی چاہیے تھی۔

جبکہ کسی کا کہنا تھا 'جب بھی میں ٹرمپ کے خطاب میں کچھ نیا سنتا مجھے کوئی خوفناک کہانی یاد آجاتی'۔

ایک صارف نے ٹرمپ کے خطاب کو فلم 'بیٹ مین' کے ولن کے ایک جملے کی نقل کہا۔

کسی نے لکھا 'جہاں آج کچھ لوگ دکھی ہیں، وہیں کچھ پلاسٹک کی تھیلی سے کھیلنا پسند کررہے ہیں'۔

ایک صارف نے مشعل اوباما کے عجیب و غریب جذبات کی ویڈیو شیئر کرکے لکھا 'میں آپ کو سمجھ سکتا ہوں'۔

کچھ لوگوں نے میلانیہ اور ٹرمپ کے پہلے ڈانس کا بھی مذاق اڑایا۔

تاہم پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی پوسٹ نے شاید سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے لکھا 'امریکا کو آصف علی زرداری اور نواز شریف جیسے صدر کا انتخاب کرنے پر مبارکباد'۔

تبصرے (0) بند ہیں