ڈی جی رینجرز کا سندھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2017
میجر جنرل محمد سعید نے بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز
میجر جنرل محمد سعید نے بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے سندھ کے سرحدی علاقوں میں مختلف فاروڈ پوسٹوں کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔

ڈی جی رینجرز سندھ سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز
ڈی جی رینجرز سندھ سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر—۔فوٹو/ بشکریہ سندھ رینجرز

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے دورے کے دوران بارڈر پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہا.

ڈی جی رینجرز نے پاکستان رینجرز سندھ کے تحت چلنے والے مختلف فلاحی پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہا۔

ڈی جی رینجرز نے مختلف فلاحی پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا—۔فوٹو/بشکریہ سندھ رینجرز
ڈی جی رینجرز نے مختلف فلاحی پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا—۔فوٹو/بشکریہ سندھ رینجرز

رینجرز کی جانب سے چلائے جانے والے فلاحی پروجیکٹس میں اسکول اور میڈیکل کی سہولیات شامل ہیں۔

علاقہ کمانڈر کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو علاقائی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

میجر جنرل محمد سعید کو گذشتہ برس دسمبر میں ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کیا گیا تھا، ان سے قبل لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے پر تعینات تھے، جنھیں چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:میجر جنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ بنائے جانے کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے کیوں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں