پاکستان میں ڈیوس کپ کی واپسی

03 فروری 2017

اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ایشیا اوشیانا گروپ 2 ڈیوس کپ کے آغاز کے ساتھ ہی طویل عرصے بعد پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کی واپسی ہوئی۔

پاکستان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی اعصام الحق اور عقیل خان نے ابتدائی میچوں میں شاندار فتح حاصل کی۔

ایرانی ٹیم نے دورے سے قبل سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کے اعلان کے بعد تمام خدشات دم توڑ گئے۔

عقیل خان نے پہلے میچ میں ایران کے شاہین خالدان کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6، 6-4 اور 6-2 سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ اعصام الحق نے آسان مقابلے کے بعد ایران کے انوشہ شاغولی کے خلاف 6-1، 6-2 اور 6-2 سے فتح حاصل کی۔

پاکستان میں 12 سال بعد بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور ایران کے سرفہرست ٹینس کھلاڑی ڈیوس کپ میں شریک ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ایران کے شاہین خالدان، انوشہ شاغولی سمیت دیگر کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں—فوٹو: اے ایف پی

اعصام الحق نے شاہین ایران کے انوشہ شا غولی کو شکست سے دوچار کیا—فوٹو: اے ایف پی

ایرانی ٹینس ٹیم 2004 کے بعد ڈیوس کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہے—فوٹو: اے ایف پی

اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی—فوٹو: اے ایف پی

ایران کے شاہین خالدان کو پاکستانی کھلاڑی عقیل خان نے پہلے مرحلے میں شکست دی—فوٹو: اے ایف پی

شاہین خالدین کو ڈیوس کپ کے پہلے میچ میں عقیل خان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا—فوٹو: اے ایف پی

عقیل خان کا شمار پاکستان کے سرفہرست ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

ڈیوس کپ کے پہلے میچ میں کامیابی پر ایرانی کھلاڑی نے عقیل خان کو مبارک باد دی—فوٹو: اے ایف پی