جوہانسبرگ میں مکھیوں کا حملہ

05 فروری 2017

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جوہانسبرگ میں سیریز کے تیسرے میچ کے دوران مکھیوں نے حملہ کرکے میچ کو روکنے پر مجبور کردیا۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی تھی کہ ان کی اننگز کے دوران مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس سے نہ صرف بلے باز بلکہ فیلڈرز اور امپائرز بھی متاثر ہوئے اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے میدان میں لیٹ گئے۔

مکھیوں کو بھگانے کے لیے اسپرے کیا گیا جس کے بعد کھیل کو دوبارہ شروع کردیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کینسرڈے کے حوالے سے گلابی رنگ کی جرسیاں زیب تن کررکھی تھی۔

میچ میں جنوبی افریقہ نے باآسانی 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

عمران طاہر نے بھاگ کر مکھیوں سے جان چھڑائی—فوٹو: اے پی

جوہانسبرگ میں کھلاڑی مکھیوں کے حملے سے بچنے کے لیے میدان میں لیٹ گئے—فوٹو: اے پی

مکھیوں کی مداخلت پر میچ کو وقتی طورپر روک دیا گیا—فوٹو: اے پی

گراؤنڈ کے عملے کو مکھیوں کو بھگانے کے لیے اسپرے کرنا پڑا—فوٹو: اے پی

جوہانسبرگ کرکٹ گراؤنڈ میں مکھیوں کو بھگانے کے لیے اسپرے کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود انسانوں کے علاوہ ہیلمٹ کو بھی تنگ کیے بغیر نہیں چھوڑا—فوٹو:اے پی

امپائر نے چوکوں اور چھکوں کے اشارے دینے کے بجائے مکھیوں سے بچنے کے لیے لیٹ جانے میں ہی عافیت جانی—فوٹو:رائٹرز

فیلڈر، امپائر اور بلے باز سب میدان میں مکھیوں سے خوفزدہ نظر آئے—فوٹو:رائٹرز

مکھیوں کے حملے کے بعد سری لنکن اننگز کو وقتی طورپر روک دیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی—فوٹو: اے پی