لندن فیشن پریڈ: پاکستانی ڈیزائنرز کی شاندار کلیکشن

لندن فیشن پریڈ: پاکستانی ڈیزائنرز کی شاندار کلیکشن



لندن میں ہونے والے فیشن پریڈ کے موقع پر پاکستان کے کئی نامور و مقبول ڈیزائنرز نے اپنی شاندار کلیکشن پیش کی۔

فیشن شو میں 10پاکستانی ڈیزائنرز کا کام سامنے آیا، جن میں نیلوفر شاہد، فائزہ سمیع، شمائل انصاری، نومی انصاری، سائرہ رضوان، ٹینا درانی، سٹوڈیو ایس، ماریہ بی، رامہ ایمان اور شیرزاد رحیم تولا شامل ہیں۔

ان ڈیزائنرز کے شاندار ملبوسات کی بہ زیادہ پذیرائی ملی۔

نیلوفر شاہد

نیلوفر شاہد نے ایک مرتبہ پھر اپنی کلیکشن کو قدیم دور کا انداز دے کر پیش کیا۔


فائزہ سمیع

ڈیزائنر فائزہ سمیع نے عروسی ملبوسات کے لیے منفرد رنگوں کا انتخاب کیا۔


سائرہ رضوان

سائرہ رضوان کی کلیکشن میں موجود عروسی ملبوسات کسی باربی ڈول جیسے نظر آئے۔


ماریہ بی

اس شو میں کافی حد تک منفرد رنگوں کے ملبوسات پیش کرنے والی ڈیزائنر ماریہ بی رہیں۔


رانی ایمان

رانی ایمان کے ڈیزائنر عروسی جوڑے کافی اسٹائلش تھے، جو توجہ کا مرکز بن گئے۔


ٹینا درانی

ٹینا درانی نے اپنے عروسی ملبوسات میں پھولوں کے پرنٹ کا خاصہ استعمال کیا۔


نومی انصاری

نومی انصاری ہمیشہ ہی رنگوں بھرے ملبوسات کو رن وے پر پیش کرتے، لیکن اس بار انہوں نے سب سے زیادہ توجہ گلابی رنگ کو دی۔


سٹوڈیو ایس

سٹوڈیو ایس کی کلیکشن میں عروسی ملبوسات سے زیادہ پارٹی جوتوں کو پیش کیا گیا۔


شمائل انصاری

ڈیزائنر شمائل انصاری نے عروسی ملبوسات کو الگ انداز دے کر جیکٹس پیش کیں۔


شیرزاد جیولری

شیرزاد نے ہمیشہ کی طرح اپنی منفرد جیولری کی نمائش کی۔


فوٹو بشکریہ/ رافیل