کراچی کے 8ویں ادبی میلے میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کرکے اسے مزید یادگار بنادیا۔

اس فیسٹیول کی بانی آمینہ سعید کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول کراچی کا اہم حصہ ہے، یہ صرف ادبی فیسٹیول ہی نہیں بلکہ امن کی فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامبا والے بھی یہاں موجود رہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کی دعائیں قومی تعمیر کے عمل کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم سب ایک بہتر پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں'۔

اس میلے میں پاکستان کی نامور اداکار شبنم بھی موجود رہیں تھیں، جن کے آنے پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔

اس دوران ناسر عباس نیئر کو اردو ادب کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ یاسمین خان کو ان کی کتاب 'راج آف وار' کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ تمام ایوارڈز عارفہ سعید نے پیش کیے، جن کی بہترین تقریر نے بھر پور توجہ حاصل کی۔

اس دوران دیگر اسٹالز بھی نصب کیے گئے، جہاں اردو ادب کی کتابوں کی نمائش ہوئی۔

کراچی ادبی میلے میں شیما سعید کی جانب سے شاندار رقص کامظاہرہ بھی کیا گیا۔

Performance by #ShaymaSaiyid #KhiLF #KLF2017 #JashneAdab #Karachi #LiteratureFestival

A post shared by Osama Hasan (@hasanosama) on

اس دوران ٹینا ثانی نے بھی اپنی بہترین آواز میں گلوکاری کی۔

تین روزہ میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں