سیف اور کرینہ کے بیٹے کی نئی وائرل تصویر

13 فروری 2017
سیف اور کرینہ اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ—.فوٹو بشکریہ / این ڈی ٹی وی
سیف اور کرینہ اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ—.فوٹو بشکریہ / این ڈی ٹی وی

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے تیمور خان کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی اور تب سے اب تک یہ بچہ میڈیا کی سرخیوں کی زینت ہے۔

کبھی جعلی تصاویر کے باعث تو کبھی نام پر تنازع کی وجہ سے تیمور علی خان کا تذکرہ سوشل میڈیا پر ہوتا آرہا ہے۔

اور اب تیمور علی خان کی ایک اور تصویر نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی ہے۔

فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کا اپنے بیٹے کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'میرا بیٹا تیمور اس دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ ہے'۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

کرینہ اور سیف کے پہلے بیٹے کی ولادت 20 جنوری کو ممبئی میں ہوئی، جس کے بعد دونوں نے ایک بیان میں اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کا نام بھی شیئر کیا تھا۔

جہاں بولی وڈ میں اداکار اپنی ماں بننے کی خبر اور بچوں کی تصاویر کو چھپا کر رکھنا بہتر سمجھتے ہیں، وہیں سیف اور کرینہ نے شروع سے ہی ہر خبر کو اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں