ذوئی ویکاجی کا 'عشق کنارا'

14 فروری 2017
اسکرین گریب—۔
اسکرین گریب—۔

پاکستانی گلوکارہ ذوئی ویکاجی کی نئی میوزک ویڈیو 'عشق کنارہ' منظر عام پر آگئی، جس میں اسٹیج پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ناظرین کا ردعمل اور اسٹیج کے پیچھے ہونے والے واقعات کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں ذوئی ویکاجی نے مرکزی کردار ادا کیا، جو اپنے ساتھی کاشف حسین کی غیر موجودگی میں اسٹیج پر اکیلے پرفارم کرتی ہے، ذوئی ویکاجی ویڈیو میں ایک ناظر کے کردار میں بھی نظر آئیں۔

ذوئی ویکاجی اور کاشف حسین نے اپنے کرداروں کو نہایت خوبی سے پیش کیا، جبکہ اسٹیج کے پیچھے رونما ہونے والے تمام لمحات کو بھی بہترین انداز میں دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: 'ہوجاؤں آزاد'، ذوئی ویکاجی کا نیا گانا ریلیز

مہر جعفری کی ہدایات میں بننے والی یہ میوزک ویڈیو کافی خوبصورت انداز میں پیش کی گئی، جس میں ذوئی ویکاجی اپنے ساتھی کی جگہ اسٹیج پر پرفارم کرتی نظر آئیں، جبکہ ناظرین کو اندازہ بھی نہیں ہوا کہ بیک اسٹیج پرفارمنس کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آیا تھا۔

اس ویڈیو میں ناظرین کے مختلف جذبات بھی دکھائے گئے۔

اس ویڈیو کا گانا بھی نہایت منفرد ہے، جسے یقیناً سُننے کے بعد سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں