14 فروری ویسے تو دنیا بھر میں محبت کرنے والوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ میں اسے ہمیشہ ایک بدترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

1896 میں آج ہی دن کے جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں 30 رنز پر آؤٹ ہونے کی خفت سے دوچار ہوئی تھی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دوسرا کم ترین اور جنوبی افریقہ کا اب تک کا سب سے کم تر اسکور ہے۔

اس تباہی کے ذمے دار انگلش فاسٹ باؤلر جیارج لومین تھے جنہوں نے پہلی اننگز 38 رنز کے عوض سات وکٹیں لیں جس کے سبب پروٹیز 93 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

دوسری اننگز میں 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اننگز کسی بھیناک خواب سے کم نہ تھی اور پوری ٹیم لومین کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے 30 رنز پویلین لوٹ گئی۔

انگلش باؤلر نے صرف سات رنز کے عوض آٹھ وکٹیں لے کر تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا اور میچ ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ دو دن میں ختم ہو گیا۔ کچھ ایسا ہی واقعہ 1931 میں انگلینڈ کے ساتھ پیش آیا اور وہ بھی محج دو دن کے اندر میلبرن ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 99 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں بریڈمین کے 152 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 328 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں بھی اپنی قسمت نہ بدل سکی اور پوری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کی بدولت آسٹریلیا دو دن میں میچ ختم کر کے اننگز اور 122 رنز سے فتح سمیٹی۔

آج کے دن معروف سری لنکن فاسٹ باؤلر چمندا واس نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا لیکن یہ ہیٹ ٹرک دنیا کی تمام تر ہیٹ ٹرکس میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے۔

آج کے دن 2003 میں واس نے انٹرنیشنل میچ کی ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا تھا اور میچ میں 25 رنز کے عوض چھ وکٹیں لی تھیں جس کی بدولت سری لنکا نے باآسانی دس وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔

1985 میں آج ہی کے دن 18 سالہ وسیم اکرم نے اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میچ دس وکٹیں لے کر دنیائے کرکٹ میں اپنی آمد کا بھرپور طریقے سے اعلان کیا۔

نیوزی لینڈ نے اس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے فتح حاصل کی لیکن یہ مقابلہ آج بھی ایک بہترین ٹیسٹ میچ کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

ڈیونیڈن میں وسیم اکرم نے عمدہ باؤنسر کر کے لانس کینز کے سر میں فریکچر کر دیا تھا جس کے بعد ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک طرح سے نو وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی لیکن ایون چیٹ فیلڈ ساتھی کھلاڑی جیریمی کونی کا 104 منٹ تک ساتھ نبھانے میں کامیاب رہے اور 50 رنز جوڑ کر نیوزی لینڈ کو فتح دلا دی۔

1996 ورلڈ کپ کا آغاز آج ہی ہوا تھا جب نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا اور پھر سری لنکا نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آج ہی کے دن 1982 میں سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد پہلی انٹرنیشنل فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں