ہارون شاہد نے کوک اسٹوڈیو میں قرۃ العین بلوچ کے ساتھ پرفارم کیا تھا — فوٹو/ فائل
ہارون شاہد نے کوک اسٹوڈیو میں قرۃ العین بلوچ کے ساتھ پرفارم کیا تھا — فوٹو/ فائل

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ہارون شاہد کو اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کے لیے ایک بڑا موقع مل گیا۔

ہارون شاہد بہت جلد پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ہدایت کار شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ہارون شاہد نے ملنے کے حوالے سے تصدیق کی۔

ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ 'شعیب منصور اپنی فلموں کے لیے خود اداکار چُنتے ہیں، انہوں نے مجھے بُلا کر فلم کے لیے آڈیشن دینے کو کہا تھا'۔

اپنی گلوکاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 'میں نے اس فلم میں زیب بنگش کے ساتھ ایک گانا بھی گایا ہے، اس فلم میں 5 سے 6 گانے موجود ہیں، اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ فلم کے کچھ گانوں کی کمپوزیشن کے لیے مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا'۔

مزید پڑھیں: شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ کا مرکزی کردار

ہارون شاہد اپنی ڈیبیو فلم کے لیے کافی نروس تو ہیں، لیکن انہیں اپنے ہدایت کار پر پورا بھروسہ ہے۔

گلوکار کے مطابق 'میں بہت پرجوش ہوں، لیکن ساتھ ساتھ میں نروس بھی ہوں، دیکھتے ہیں کہ مجھے کیسا ردعمل موصول ہوتا ہے، ہم صرف اچھے کی امید کرسکتے ہیں، فلم کا سکرپٹ کافی اچھا اور مضبوط ہے، اور مجھے شعیب منصور پر پورا بھروسہ ہے، وہ ایک اور بلاک بسٹر فلم کی ہدایات دے رہے ہیں'۔

اداکارہ نادیہ جمیل کو بھی اس فلم میں ایک اہم کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے کچھ مصروفیات کے باعث اس سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اس فلم کی کہانی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

فلم 'ورنہ' کی ریلیز رواں سال عید پر متوقع ہے۔

زیادہ پڑھی جاٰنے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

LARGE_RECTANGLE_BOTTOM - /1029551/Dawn_ASA_Unit_670x280


تبصرے (0) بند ہیں