اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 28 فروری تک کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق 15 فروری کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک، ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور قیمتیں زیادہ نہ بڑھانے سے حکومت 3 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 29 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 48 پیسے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، لیکن ہماری کوشش رہی ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روہے 25 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 26 پیسے اضافہ کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں