بولی وڈ میں امیتابھ کے 48 سال مکمل

16 فروری 2017
امیتابھ بچن ہندوستان کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
امیتابھ بچن ہندوستان کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں پورے 48 سال مکمل ہوگئے۔

74 سالہ امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہر اپنی پہلی فلم 'سات ہندوستان' کی چند تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1969 میں کیا، وہ اپنے 5 دہائیوں کے کیریئر میں 190 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ان کی کامیاب فلموں میں بلیک، پیکو، زنجیر، دیوار، ڈان، پنک، شعلے، سلسلے، شرابی، سرکار، باغ بان، پا، نماک حلال، اگنی پتھ، کبھی کبھی، محبتیں، کبھی خوشی کبھی غم اور کانٹے وغیرہ شامل ہیں۔

امیتابھ بچن کی گزشتہ سال تین فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں 'تین'، 'وزیر' اور 'پنک' شامل ہیں۔

ان تینوں ہی فلموں کو باکس آفس پر اچھا ردعمل ملا، ساتھ ساتھ ہر بار کی طرح امیتابھ بچن کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

اداکار کو ان کے کیریئر میں 4 نیشنل ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اس وقت امیتابھ بچن پہلی مرتبہ اداکار عامر خان کے ساتھ فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' میں کام کرتے نظر آئیں گے، اس کے علاوہ خبریں ہیں کہ وہ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم میں بھی کام کریں گے، جس کی ہدایت کاری آیان مکھرجی کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں