کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندر نے جیت کے بعد اپنے کھلاڑیوں کے لیے دبئی کے معروف ہوٹل میں ناشتے کا اہتمام کیا۔

لاہور قلندر نے اپنے ٹوئیٹر پر دبئی کے پام آئی لینڈ کے ایٹلانٹس رزورٹ کی تصاویر ٹوئیٹ کی ہیں، جن میں کھلاڑی ناشتے کے لیے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے لاہور قلندر نے لکھا ہے کہ جیت کے بعد ٹیم کے کھلاڑی اچھے اور شاندار ناشتے کے حقدار ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم نے اپنے آخری میچ میں کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

لاہور قلندر نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔

لاہور قلندر کی ٹیم برینڈن میک کولم(کپتان)، جیسن رائے، عمر اکمل،یاسر شاہ، سنیل نارائن، گرانٹ ایلیٹ، یاسر شاہ، بلاول بھٹی اور سہیل تنویر پر مشتمل تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں