ہونڈا کی جانب سے بہت جلد پاکستان میں بی آر۔ وی نامی گاڑی کو متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ اعلان گزشتہ دنوں ہونڈا پاکستان کے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کے دوران کیا گیا تھا۔

یہ گاڑی آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے جو کہ ہونڈا کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی گاڑیوں کا جواب ہوسکتا ہے۔

ہونڈا بی آر۔ وی 1.5 لیٹر انجن، سکس اسپیڈ سی وی ٹی آئی ٹرانسمیشن، 7 نشستیں، کی لیس انٹری، روف ریلنگز اور دیگر فیچرز کی حامل ہوگی جن کی تفصیلات اس کے سامنے آنے پر ہوگی۔

ہونڈا بی آر۔ وی کی قیمت تو ابھی سامنے نہیں آئی مگر توقع کی جارہی ہے کہ یہ 22 سے 25 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

اگر ہونڈا اس قیمت پر گاڑی کو متعارف کراتی ہے تو مڈل کلاس گاڑیوں کی مارکیٹ ہل کر رہ جائے گی۔

واضح ہے کہ ہونڈا نے اپنی نئی سوک 30 لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کی تھی جبکہ پاکستان میں دیگر کمپنیوں کی بھی آمد ہورہی ہے جس کی بدولت قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ہونڈا کا اپنی فیس بک پوسٹ پر کہنا تھا کہ اس کی بکنگ بہت جلد شروع کی جارہی ہے تو کیا آپ اسے لینا پسند کریں گے؟

تبصرے (0) بند ہیں