واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا جاچکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے اپنی ایپ اسکائپ کو بہتر بنایا ہے تاکہ اس میدان میں اپنی سبقت کو برقرار رکھ سکے۔

اسکائپ میں کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو ویڈیو کالنگ اور میسجنگ کو موبائل ڈیوائسز میں زیادہ بہتر تجربہ بنادیں گے۔

ویڈیو کال میں اسکائپ نے ان اسٹریم ری ایکشنز کو متعارف کرایا ہے جو کہ لائیو اسٹریمنگ سروسز کی طرح کا فیچر ہے جو صارفین کو ویڈیو کال کے دوران ایموجیز، ٹیکسٹ اور تصاویر کو شامل کرنے کا موقع دیتا ہے۔

اسی طرح اسکائپ چیٹ میں انٹیگرٹیڈ کیمرہ اور میسجنگ ری ایکشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ صارفین کو جلد سیلفی لے کر چیٹ ونڈو میں ڈالنے اور دیگر چیزوں کی سہولت فراہم کریں گے۔

اسکائپ چیٹ میں فائنڈ پینل نام کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جو کہ مختلف چیزوں جیسے شیئرنگ لنکس، جی آئی ایف اور دیگر کو ویب سے سرچ کرنے میں مدد دے گا۔

یہ نئے فیچرز اس وقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں اسکائپ پری ویو میں دستیاب ہیں جنھیں بتدریج مرکزی ایپ کے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اگر کوئی انہیں آزمانا چاہتا ہے تو گوگل پلے یا ایپ اسٹور سے اسکائپ پریویو یا اسکائپ انسائیڈر کو ڈاﺅن لوڈ کرکے استعمال کرسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں