پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز منفی انداز میں ہوا جبکہ کے ایس ای 100 اندیکس میں بھی 447 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 49 ہزار 375.71 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی طور پر کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 210 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان رہا اور دن کا اختتام 447 پوائنٹس (0.90 فیصد) کمی کے بعد 48 ہزار 929 پوائنٹس پر ہوا۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مجموعی مالیت 8.95 ارب روپے رہی۔

405 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 117 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 275 کے شیئرز میں کمی اور 13 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 63 لاکھ شیئرز پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے فروخت ہوئے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے 2 کروڑ 14 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 79 لاکھ، دوست اسٹیلز لمیٹڈ کے ایک کروڑ 55 لاکھ اور غنی آٹو موبل کے ایک کروڑ 38 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں