دنیا کے تیز ترین سفر کا عالمی ریکارڈ بنانے والی 27 سالہ امریکی خاتون کیسینڈرا ڈیپکول نے 18 ماہ کے عرصے میں دنیا بھر کے 196 ممالک کا سفر طے کیا۔

کیسینڈرا ڈیپکول نے ان تمام ممالک جہاں کا انہوں نے دورہ کیا، میں سے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست ٹیلی گراف ٹریول کو دی ، اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اس فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔

کیسینڈرا ڈیپکول کی فہرست میں پاکستان 5ویں نمبر پر موجود ہے۔

امریکی خاتون نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی کی:

انہوں نے لکھا ' پاکستان میں اب تک ہونے والی میزبانی خاص طور پر کراچی میں شاندار رہی، پاکستان آنے کے دوران گلف ائیر میںمیری نشست کو مفت بزنس کلاس میں اپ گریڈ کیا گیا، جبکہ آئی بی ایم میں طالبعلموں، میئر کراچی وسم اختر سے ملاقاتیں کیں اور پودا لگایا، میرا پاکستان میں وقت اب شروع ہوا ہے جو کہ اس سفر کے تعلیمی اور ثقافتی تجربے کے چند زبردست تجربات میں سے ایک ہے، کسی کتاب کو اس کے رنگ یا کسی ملک کو میڈیا سے جج نہ کریں، پاکستان کے لیے بہت زیادہ محبت'۔

The hospitality I've received so far in #Pakistan and specifically #Karachi has been astounding! From being offered a random, free upgrade to business class on @gulfair to being graced with the amazing hospitality of the crew and entering the cockpit and meeting the Pilot (the Captain knew about my Expedition before I even told him!), speaking to the students at the Institute of Business Administration, meeting the Mayor of Karachi, Mr. Wasim Akhtar, for the planting of the Cedrus Deodara tree (the National Tree of Pakistan) 🌲, coming back to my beautiful (sponsored) hotel and seeing my story and Mission on the front page of Traveller International, and finally, meeting with @rotaryinternational tonight! So incredibly humbling. Also, just comes to show (for those who think I'm not seeing anything in the countries I visit and that 2-5 days isn't enough) that it's all about time management and maximizing every moment of your time to make the most with what you have. But same applies to everything else in life, doesn't it? My time here in Pakistan has just begun and has been one of the many wonderfully educational and culturally enriching experiences on #Expedition196. Don't judge a book by its color or a country by the media. Much love ❤️🇵🇰 #peacethroughtourism • • • ✨Snapchat @ cassiedepecol To view all videos from today including the tree planting and meeting with the Mayor, head to Facebook.com/expedition196 ✨

A post shared by Cassie De Pecol | Official (@expedition_196) on

کیسینڈرا ڈیپکول کے مطابق ہر کسی کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، جسے یہاں کی ثقافت اور کھانے کا لطف اٹھایا جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پاکستان کا ویزا حاصل کرنے میں 4 ماہ کا انتظار کرنا پڑا لیکن انہیں اس بات کی کوئی مایوسی نہیں، کیوں کہ پاکستان میں گزارا ہوا ان کا وقت ان کے سفر کا سب سے یادگار تجربہ رہا۔

کیسینڈرا ڈیپکول کی جانب سے ریلیز کی گئی فہرست میں عمان، منگولیا، پیرو کے نام بھی شامل ہیں، مکمل فہرست یہاں دیکھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں