کیا شہباز شریف، ایلیٹ کے نام سے فلائی اوور بنائیں گے؟

22 فروری 2017
گرانٹ ایلیٹ کا فاتحانہ چھکا لگانے کے بعد ایک انداز— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
گرانٹ ایلیٹ کا فاتحانہ چھکا لگانے کے بعد ایک انداز— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں نے پورے پاکستان کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے اور ایونٹ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے ساتھ ہی اس نے حکومتی ایوانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح نے قلندرز کے قدم چومے تو چھکا لگانے والے گرانٹ ایلیٹ نے خوبصورت انداز میں بلا ڈراپ کر کے اپنی فتح کا جشن منایا جس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی خوب بھایا۔

لاہور کی فتح کے بعد ایک شخص نے پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے معیار پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ امپائروں کے نام سے بھی ایک فلائی اوور بنا دیں۔

اس پر نیوزی لینڈ سے آئے بلے باز کی اننگز پر مسرور خادم اعلیٰ نے ازراہ مذاق جواب دیا کہ کیوں کہ گرانٹ ایلیٹ کے نام سے فلائی اوور بنا دیا جائے۔

اسلام آباد کے خلاف میچ میں عمر اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ لاہور قلندرز کے ہاتھوں سے نکلتا نظر آ رہا تھا اور کھلاڑی وقفے وقفے سے پویلین لوٹ رہے تھے لیکن گرانٹ ایلیٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 17 گیندوں پر 26 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھکا لگا کر سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ کی سے فتح دلا دی۔

پاکستان سپر لیگ کا اگلا میچ کل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں