سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح حریت پسندوں کے مبینہ حملے میں 3 ہندوستانی فوجی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق فوج کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جب وہ سرچ آپریشن کے بعد واپس جا رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنگجوؤں کے حملے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے، جس میں سے 3 زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

نام ظاہر نے کرنے کی شرط پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ حملے کے وقت گولی لگنے کی وجہ سے ایک راہ گیر خاتون بھی ہلاک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی التجا: ہماری آنکھیں ہم سے مت چھینیں

حملے میں زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کو سری نگر میں آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایریا سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) طاہر سلیم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون ضلع شوپیاں کے اس علاقے کی رہائشی تھیں جہاں واقعہ پیش آیا.

بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ اس علاقے میں کیا گیا جو گزشتہ برس نوجوان جہادی کمانڈر برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کے حوالے سے مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔

گزشتہ برس جولائی میں برہان الدین وانی کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج کے تشدد اور فائرنگ سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں