ہنگری کا شہر بڈاپسٹ 2024 اولمپکس کی میزبانی کے عمل سے دستبردار ہو گیا ہے جس کے بعد اولمپکس کی میزبانی کیلئے اب پیرس اور لاس اینجلس میں مقابلہ ہو گا۔

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ بڈاپسٹ میں اولپکس کے انعقاد کے حوالے سے درکار اتحاد و اتفاق نہیں لہٰذا اولمپکس کیلئے بولی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

’اسی وجہ سے ہنگری کے ملازمین نے 2024 کے اولمپکس اور پیرالمپکس سے دستبردار ہونے کی تجویز پیش کی ہے‘۔

اس بات کا اعلان حخومت کی جانب سے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے دستبردار ہونے کے بعد 2024 اولمپکس کیلئے اب پیرس اور لاس اینجلس کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی رواں سال 13 ستمبر کو ہیمبرگ میں 2024 اولمپکس کے فاتح شہر کے نام کا اعلان کرے گی جبکہ روم پہلے ہی بولی کے عمل سے دستبردار ہو چکا ہے۔

ہنگری کے عوام نے اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کی اور دو لاکھ 66ہزار افراد نے ایک تحریک چلاتے ہوئے مخالفت میں دستخط کیے اور کہا کہ عالمی کھیلوں پر خرچ کی جانے والی رقم حکومت اسکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر پر خرچ کرے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں