روزانہ کے مصروف شیڈول کے باعث ہم اپنے کھانے کو نظر انداز کردیتے ہیں، خاص طور پر ناشتے کو، جو ہماری صحت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔

انسانی جسم کے لیے سب سے بہتر بھاری یعنی بہت سارا ناشتہ کرنا ہے، کیوں کہ اس سے پورے دن جسم کو تازہ رہنے کی طاقت ملتی ہے۔

ویسے تو مصروف شیڈول کے باعث ہر روز بہت بہتر اور مکمل ناشتہ بنانا آسان نہیں، لیکن چھٹی کے دنوں میں اگر کچھ وقت باورچی خانے میں گزار کر نئے انداز کا ناشتہ بنایا جائے تو ہر روز کی طرح عام سا انڈہ کھانے سے کچھ مختلف مل سکتا ہے۔

ایسے ہی چند منفرد ناشتوں کی تراکیب یہاں دیکھیں:

1- مشروم اینڈ چیز آملیٹ فریٹاٹا

اجزاء

6 انڈے

1 کپ کٹے ہوئے مشروم، (نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ملائے ہوئے)

1 کپ موزیریلا چیز

½ ٹماٹر چھوٹے حصوں میں کٹے ہوئے

1 کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی ہری مرچ

2 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا دھنیا

نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ

2 کھانے کے چمچ مکھن یا تیل

طریقہ کار

انڈوں کو بڑے پیالے میں پھینٹ لیں، چیز کے علاوہ تمام اجزاء شامل کریں اور اچھے سے ملالیں۔

چیز کو فریج میں ٹھنڈا رکھیں۔

مکھن یا تیل کو فرائی پین میں گرم کریں، اس میں انڈہ شامل کریں، ہلکی آنچ پر ملاتے رہیں، ایک منٹ تک پکائیں، انڈے کو مکمل پکنے پر اسے دو سے تین منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھ دیں، اس پر چیز کا چھڑکاؤ کریں، جس کے بعد ڈھک کر ہلکی آنچ کردیں تاکہ چیز انڈے پر پگھل جائے۔

پلیٹ میں نکال کر اس کے حصے کرکے پیش کریں۔

2-فرنچ ٹوسٹ ود ایپل سوس

اجزاء

(ایپل سوس کے لیے)

1 چھلکے کے بغیر باریک ٹکڑوں میں کٹا ہوا سیب

¼ کپ براؤن شوگر

1 کھانے کا چمچ مکھن

چٹکی بھر نمک

(فرنچ ٹوسٹ کے لیے)

4 براون بریڈ کے سلائس

2 انڈے

ڈیڑھ کپ دودھ

دو کھانے کے چمچ کریم

دو کھانے کے چمچ براؤن شوگر

¼ کھانے کا چمچ ونیلا ایسنس آئل یا ضرورت پڑے تو فرائی کرنے کے لیے مکھن

ایپل سوس بنانے کا طریقہ

مکھن کو فرائی پین میں گرم کریں، اس میں سیب شامل کریں، اور ہلکی آنچ پر تب تک پکائیں جب تک سیب نرم نہ ہوجائیں، اس میں نمک اور براؤن شوگر شامل کریں، اور ہلکی آنچ پر اس وقت رک پکاتے رہے جب تک یہ گاڑھا سوس نہ بن جائے۔

فرنچ ٹوسٹ بنانے کا طریقہ

ڈبل روٹی کے کناروں کو کاٹ کر الگ کردیں، باقی تمام اجزاء کو ایک پیالے میں شامل کرکے اچھے سے ملائیں، اس میں ڈبل روٹی کو ایسے شامل کریں کہ تمام اجزاء اچھی طرح جذب ہو، اسے فریج میں 15 سے 30 منٹ تک رکھ دیں۔

مکھن کو فرائی پین میں گرم کریں، ڈبل روٹی کو آرام سے اس فرائی پین پر رکھیں، ڈبل روٹی کے سنہری رنگ ہونے دیں۔

ڈبل روٹی کو پلیٹ پر سجائیں، اس پر ایپل سوس ڈالیں اور پیش کریں۔

3- پوٹیٹو اینڈ پیپرونی بیک

اجزاء

4 چھلکے کے بغیر باریک کٹے ہوئے بڑے آلو

2 کپ بیف یا چکن پیپرونی

4 چھوٹے حصے میں کٹے ہوئے ٹماٹر

1 کپ باریک کٹی ہوئی ہری پیاز

2 کپ موزیرا اور چیڈر چیز

1 کپ وائٹ پاستا سوس

نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ

¼ کپ پگھلا ہوا مکھن

طریقہ

ایک ڈش میں مکھن لگاکر رکھ دیں، اوون کو 180 ڈگری یا 350 فارن ہائٹ پر گرم کرلیں، آدھا پاستا سوس ڈش میں ڈالیں، ایک کے بعد ایک آلو کی تہہ بنائیں، نمک اور کالی مرچ کو چھڑکیں، بچا ہوا مکھن ڈالیں، پیپرونی کی تہہ بنائیں، اور چیز ڈال دیں۔

اس ہی طرح دو تہہ اور لگائیں، سب سے اوپر آلو کی تہہ بنائیں، وائٹ سوس ڈالیں اور چیز ڈال دیں۔

اسے 25 سے 30 منٹ تک بیک کریں، آلو کے گلنے پر نکال لیں۔

5 منٹ تک اسے رکھ دیں، بعد ازاں حصوں میں تقسیم کردیں۔

انڈوں کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔

یہ مضمون 23 فروری 2017 کے ڈان اخبار سے لیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں