موسم کے ساتھ رنگ بدلنے والا 'جادوئی' ہیئر کلر

اپ ڈیٹ 24 فروری 2017
فوٹو/ اسکرین گریب
فوٹو/ اسکرین گریب

خواتین کو اپنے بالوں کو نئے اور انوکھے رنگوں میں بار بار رنگنے کا بہت شوق ہوتا ہے، تاہم متعدد بار الگ الگ ہیئر کلر لگانے سے بال کافی خراب بھی ہوسکتے ہیں۔

لیکن اگر کوئی ایسا جادوئی رنگ مل جائے جو خود بہ خود ماحول اور موسم کے مطابق تبدیل ہوجائے تو شاید کسی کے لیے بالوں کو رنگ کروانا اتنا مشکل نہ ہو۔

اور خوشخبری یہ ہے کہ اب یہی جادو لندن کی ایک میک اپ کمپنی 'اَن سین' دنیا بھر کی خواتین سے جلد شیئر کرنے جارہی ہے۔

اس جادو کا نام 'فائیر' رکھا گیا ہے جو ایک ایسا ہیئر کلر ہے جسے لگانے والی خواتین کے بالوں کا رنگ مختلف اوقات میں خود ہی تبدیل ہوجائے گا اور فائدہ یہ ہوگا کہ انہیں بار بار اپنے بالوں کو رنگ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

فوربس کی رپورٹ کے مطابق اس کمبنی نے 'فائیر' نامی ایک ایسا ہیئر کلر بنایا ہے جو موسم اور ماحول کے مطابق تبدیل ہوسکتا ہے۔

اس ہیئر کلر کا رنگ موسم کی مطابقت سے سیاہ سے سرخ، سیاہ سے سفید، سلور سے نیلا، نیلے سے سفید اور سیاہ سے زرد ہوسکتا ہے۔

اَن سین نے ان ہیئر کلرز کی مختصر ویڈیوز بھی شائقین کے ساتھ شیئر کیں، تاہم انہیں اب تک مارکیٹ میں ریلیز نہیں کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس ہیئر کلر کا فارمولا اچھی طرح دیکھنے کے بعد ہی میک اپ آرٹسٹوں کو فروخت کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں