بہریچ: عموماً انسان کسی ایسے انسان سے متاثر ہوتا ہے جس سے اسے کوئی رہنمائی ملی ہو یا اس شخص نے ایسے کوئی کارنامے انجام دیئے ہوں جو دوسروں کے لیے مشعل راہ بن گئے ہوں۔

لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کسی انسان سے نہیں بلکہ ’گدھے‘ سے متاثر ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھیلاش یادیو نے چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گجرات کے گدھوں سے ’خوفزدہ‘ ہیں۔

نریندر مودی نے ریاستی ضلع بہریچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریلی سے خطاب کے دوران اکھیلاش یادیو کی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ گدھوں سے ضرور خوفزدہ ہوں گے لیکن میں اس ’وفادار‘ اور ’محنتی‘ جانور سے سبق حاصل کرتا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اکھیلاش یادیو کی گدھوں پر تنقید ان کی ذات پات پر مبنی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔‘

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’بھارت کے عوام میرے مالک ہیں اور میں گدھے سے اس لیے متاثر ہوں کیونکہ وہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے جبکہ میں بھی عوام کے لیے دن رات کام کر رہا ہوں۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں