آئی فون سیون پھٹنے کی ویڈیو منظرعام پر

اپ ڈیٹ 25 فروری 2017
آئی فون سیون پھٹنے کے بعد — فوٹو بشکریہ برائنا اولیویا ٹوئٹر اکاؤنٹ
آئی فون سیون پھٹنے کے بعد — فوٹو بشکریہ برائنا اولیویا ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایک آئی فون سیون پلس نے اچانک آگ پکڑ لی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے، جس کے بعد ایپل نے ڈیوائس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی برائنا اولیویا نے آئی فون سیون پلس کے آگ پکڑنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جو کہ کچھ دنوں سے کام نہیں کررہا تھا۔

اس خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فون کو چارجنگ پر لگا کر سو گئی تھیں اور ان کے بوائے فرینڈ نے اسے اٹھایا تو اس میں عجیب سے آوازیں نکلنے لگیں جس کے بعد ڈیوائس کو واش روم میں پھینک دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی اس فون کو پھینکا گیا تو وہ پھٹ گیا جس کے بعد ڈیوائس میں سے دھواں نکلنے لگا۔

ایپل نے اس ویڈیو کے منظرعام آنے کے بعد کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مسئلہ کیوں ہوا مگر اس خبر کے بعد اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی لیتھیم اون بیٹریز کی سیفٹی اور استحکام کے حوالے سے تحفظات ضرور ابھرنے لگے ہیں۔

اس سے قبل بھی ان بیٹریوں کے نتیجے میں سام سنگ کے گلیکسی نوٹ سیون پھٹنے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔

آئی فون میں اس طرح کا مسئلہ بہت کم نظر آتا ہے مگر پھر بھی کچھ آن لائن سامنے آئے جن کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔

اس وقت لگ بھگ تمام اسمارٹ فونز کی بیٹریز میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے جس کے حل کے لیے کمپنیاں کام بھی کررہی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں