نوکیا 3310 کی واپسی

اپ ڈیٹ 27 فروری 2017
نوکیا 3310 — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا 3310 — فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے آخرکار 3310 موبائل فون کو ایک بار پھر متعارف کرا دیا جو کہ اس سے پہلے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔

بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران نوکیا 3310 کو متعارف کرایا گیا اور اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں اب پہلے سے زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔

اس کی قیمت بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کم ہے تاہم اس سے پہلے اس کے فیچرز جان لیں۔

اس بار کا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہے جبکہ اسکرین کو بھی کلر کردیا گیا ہے۔

2 میگا پکسل ایل ای ڈی فلیش کیمرے کا اضافہ کیا گیا جبکہ 2.4 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا نیا ڈیزائن پہلے کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہے۔

اور بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈ فون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسٹوریج سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ بلیو ٹوتھ جیسے اضافے بھی ہوئے ہیں تاہم وائی فائی، جی پی ایس وغیرہ نہیں۔

مگر پھر بھی آپ 2.5 جی انٹرنیٹ اس پر چلا سکتے ہیں جبکہ کالز،ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، ٹیکسٹ اور اسنیک گیم بھی اس کا حصہ ہیں۔

اور ہاں اس کی بیٹری پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے اور ایک چارج پر لگاتار 22 گھنٹے تک فون کال کی جاسکتی ہے اور ایک مہینے کا اسٹینڈبائی ٹائم ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چار رنگوں میں متعارف کرائے جانے والا یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی یعنی اپریل سے جون کے دوران پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کی اوسط قیمت دنیا بھر میں 52 ڈالرز یا 5200 پاکستانی روپوں سے زائد ہے تاہم پاکستان میں اس کا تعین مقامی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بعد ہوگا۔

تو کیا آپ اس فون کو لینا پسند کریں گے نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (31) بند ہیں

hirra qazi Feb 26, 2017 10:30pm
battery looks great...
ahmak adamı Feb 26, 2017 10:43pm
me? never----------------
Muhammad Asad Jehan Feb 26, 2017 10:45pm
kuch ziyada hi mehnga nai hay ye to ... lakin phir b ajaye to lu ga zaroor ,....
mateen Feb 26, 2017 11:02pm
no
mubasharr Feb 26, 2017 11:26pm
yes
mubasharr Feb 26, 2017 11:25pm
yes
Wajid ali Feb 27, 2017 12:22am
Bcz of its battery timing i'll definitely go for it
bobby murcer Feb 27, 2017 01:46am
mujha zarorat to hai mobil ki lakin job na hone ki wajay saay main nahi laay sakta hon abi :/
ali Feb 27, 2017 03:15am
Yes
ARA Feb 27, 2017 06:05am
A good choice for a spare phone.
Jahanzeb Feb 27, 2017 08:21am
achay features hain es k liay lekin aaj kal smart phone ka daur hy. Ye zyada tr rural areas me kamiyaab rahay ga.
pakistani Feb 27, 2017 10:01am
I'll buy it without ifs and buts I really miss this phone
tarique Feb 27, 2017 09:58am
it is good for only phone uses and pakistan is good market for this phone bcz everybody can't operate smartphone
Neelofer aman Feb 27, 2017 10:26am
Yes...
Abdul Razzaq Feb 27, 2017 01:28pm
Most probably yes.
anwar Feb 27, 2017 02:01pm
these days is gone
anwar Feb 27, 2017 02:02pm
no and never
anwar Feb 27, 2017 01:59pm
No and Naver
Noor Sarwar Feb 27, 2017 04:59pm
Yes I want to get it 3310
Zaheer Hassan Feb 27, 2017 08:56pm
Yes Zaroor .......
Zubair Feb 27, 2017 09:16pm
Yes
Afaq Feb 27, 2017 11:29pm
Yes
ZASyed Feb 28, 2017 10:01am
Yes i love it, nokia mobile is the best.
Rana mansoor Feb 28, 2017 12:42pm
yes
Rana mansoor Feb 28, 2017 12:41pm
Good looking yes I takeing
Rana mansoor Feb 28, 2017 12:43pm
yes yes yes
Arif abbasi Feb 28, 2017 04:17pm
mai zaror lon ga..nokia co, best hai,
Arif abbasi Feb 28, 2017 04:19pm
@hirra qazi mobail b acha hai or co, b best hai
safer ahmad Feb 28, 2017 07:06pm
it is a good news for me,, bcz i like to use old mbles,,, i will buy this mbl must,,
محمد قیوم خان Feb 28, 2017 07:40pm
نوکیا 3310 زبردست ۔سنگل سم ہے یا ڈبل سم ?
sadia Ashraf Mar 01, 2017 10:39am
دیکھا جائے تو سانپ کے گیم اور چند عام خوبیوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے میرے خیال میں سیٹ کی قیمت جو لگ بھگ پانچ ہزار روپے ہے انتہائی زیادہ ہے۔ آج کل بیٹری کا اچھا بیک اپ دینے والے دیگر کمپنیوں کے موبائل سیٹ با آسانی دستیاب ہیں اور سب سے مزے کی بات، وہ یہ کہ انکی قیمت لگ بھگ دو ہزار سے تین ہزار کے درمیان ہے اب آپ ہی بتائیے کہ نوکیا اس دور میں کہ جہاں تین ہزار روپے سے سات ہزار روپے میں ایک اچھا اسکرین ٹچ (نیا یا استعمال شدہ) مل جاتا ہے اور سونے پہ سہاگہ کہ اس کی بیٹری بھی بہتر کارکردگی دکھائے تو پھر انتظار اور پریشانی کس بات کی بھلا ۔۔۔۔