پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا کے ایس ای 100 انڈیکس 487.25 پوائنٹس (0.99 فیصد) کمی کے بعد 48 ہزار 521 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ابتدائی چند منٹوں میں انڈیکس 49 ہزار 81 پوائنٹس تک جاپہنچا تھا۔

100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے ساڑھے 9 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مالیت 8.32 ارب روپے رہی۔

جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجوعی مالیت 11.6 ارب روپے رہی۔

407 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے صرف 65 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا جبکہ 325 کے شیئرز کی قدر میں کمی اور 17 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 25 لاکھ شیئرز عائشہ اسٹیل ملز کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ لوٹ کیمیکل کے ایک کروڑ 86 لاکھ، بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 50 لاکھ، سوئی ناردرن گیس کے ایک کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار اور ازگارڈ نائن کے 91 لاکھ 10 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں