بولی وڈ ایوارڈز اوم پوری کو بھول گئے

28 فروری 2017
نوازالدین صدیقی نے ایوارڈ شوز میں اوم پوری کا تذکرہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا — ۔ فائل فوٹو
نوازالدین صدیقی نے ایوارڈ شوز میں اوم پوری کا تذکرہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا — ۔ فائل فوٹو

بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے جگہ بنانے والے نواز الدین صدیقی نے انڈین ایوارڈز شوز میں آنجہانی اوم پوری کا تذکرہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آنجہانی اوم پوری—۔فائل فوٹو
آنجہانی اوم پوری—۔فائل فوٹو

اوم پوری کو حال ہی میں منعقدہ 89 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، تاہم ہندوستان میں اب تک کسی بھی ایوارڈ شو میں اوم پوری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلم اسٹار اوم پوری انتقال کرگئے

اس حوالے سے اداکار نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکار کا کہنا تھا ’اکیڈمی ایوارڈز نے اوم پوری کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن بولی وڈ میں کسی ایک بھی ایوارڈ میں اوم پوری کے لیے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، شرم کی بات ہے‘۔

یاد رہے کہ اوم پوری کا انتقال رواں برس 6 جنوری کو ہوا تھا، ان کی عمر 66 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ستاروں کا اوم پوری کو خراج عقیدت

اوم پوری نے بولی وڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ اور پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی آخری پاکستانی فلم ’ایکٹر اِن لا‘ تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں