پی ایس ایل فائنل کے لیے سخت سیکیورٹی

05 مارچ 2017

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سالوں سے غیرملکی ٹیمیں دورہ نہیں کررہی ہیں اسی طرح پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے آنے سے انکار کرتے ہوئے دبئی سے واپس اپنے ملکوں کی راہ لی۔

سخت سیکیورٹی میں پی ایس ایل کے فائنل کے بعد امید کی جارہی ہے کہ غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضامند ہوں گی اور پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں حائل رکاؤٹیں دور ہوجائیں گی۔

پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جائے گا—فوٹو: اے پی

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کے لیے پیراملٹری فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے—فوٹو: اے پی

پاک فوج کے اہلکار رواں ہفتے کے آغاز میں سیکیورٹی کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے—فوٹو:اے ایف پی

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے پنجاب رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے تک چار مرتبہ تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا—فوٹو: اے ایف پی

پی ایس ایل کے فائنل میں 7 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی حصہ لیں گے—فوٹو: اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2009 کے بعد کرکٹ کا بڑا مقابلہ ہوگا جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے—فوٹو: اے ایف پی

پی ایس ایل کے فائنل کو دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی آرہے ہیں—فوٹو: اے پی