لاہور میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ

13 مارچ 2017

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل ٹیم کی ٹریننگ کے لیے 31 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ چند دنوں سے سرگرم ہیں۔

پاکستان ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے لیے تجربہ کار وکٹ کیپر کامران اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسامہ میر، شاداب خان، محمد اصغر اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بنیادی اہمیت دی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا جن کی فٹنس کم سے کم سطح پر ہوگی۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹیم کی فٹنس کو بہتر کرنا اہم ہے باوجود اس کے کہ ٹیم کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن اب بھی ہم دنیا کی دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے دورے کے پیش نظر لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

لیگ اسپنر یاسر شاہ سے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم کو خاصی توقعات وابستہ ہیں—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

محمد اصغر نے پی ایس ایل کے فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

دورہ ویسٹ انڈیز، سرفرازاحمد کے لیے بطور ون ڈے ٹیم کے کپتان کے پہلا امتحان ہوگا—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

قومی سلیکٹرز نے تربیتی کیمپ کے لیے 31 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

اظہرعلی کی جگہ سرفرازاحمد کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

محمد حفیظ کو حال ہی میں بین الاقوامی سطح پر باؤلنگ کرنے کی اجازت دی گئی—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

پاکستانی ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہرمحمود سمیت ٹیم کا کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

سلیکٹرز نے تربیتی کیمپ کے لیے کئی نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

کامران اکمل نے تربیتی کیمپ میں شامل کرنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تھا—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی فٹنس کو تاحال بین الاقوامی ٹیموں سے بہت پیچھے قرار دیا —فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک