پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 288 پوائنٹس اضافے کے بعد 48697 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کے روز کاروباری حجم معمول سے کم رہا اور کمرشل بینکنگ، انجینئرنگ اور پاور جنریشن و ڈسٹریبیوشن کے شعبے نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔

مجموعی طور پر 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مجموعی مالیت 4.01 ارب روپے رہی۔

374 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 213 کی قدر میں اضافہ، 147 کی قدر میں کمی اور 14 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ ایک کروڑ 23 لاکھ شیئرز کے الیکٹرک کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 40 ہزار، بینک آف پنجاب کے 92 لاکھ 80 ہزار، دوست اسٹیلز لمیٹڈ کے 76 لاکھ 40 ہزار اور پاک ریفائنری کے 62 لاکھ 40 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں