اینڈرائیڈ فونز کے 10 خفیہ فیچرز

23 مارچ 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے اپنے نئے اینڈرائیڈ او آپریٹنگ سسٹم کا پریویو ڈویلپرز کے لیے ریلیز کردیا ہے جو کہ رواں سال کے آخر تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مگر کیا آپ اپنے فون میں موجود اینڈرائیڈ نوگیٹ یا دیگر میں چھپے ان فیچرز کو استعمال کرتے ہیں جو بہت کم افراد کو معلوم ہیں؟

فون گم ہوگیا؟ گوگل کریں

یاد نہیں کہ اپنا فون کہاں رکھا ہے؟ تو اپنے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر گوگل سرچ پر فائنڈ مائی فون لکھ کر سرچ کریں اور جان لیں کہ فون کہاں موجود ہے اور چاہیں تو اس کی رنگ بھی بجا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو ایکٹو کرنے کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کی ضرورت ہے جو آپ ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے فون چھیننے پر آپ اسے لاک اور اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

بیٹری لائف 30 فیصد بڑھائیں

اگر آپ کے فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تو اینڈرائیڈ مارش میلو کے صارفین بیٹری لائف کو تیس فیصد تک بڑھا سکتے ہیں، آپ کو اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر بیٹری پر کلک کرنا ہوگا اور سیور موڈ آن کرنا ہوگا۔

اس کے بعد جب آپ فون استعمال نہیں کررہے ہوں گے تو ڈیوائس گہری نیند کی کیفیت میں چلی جائے گی اور بیک گراﺅنڈ ایپس کی سرگرمیاں کم ہوجائیں گی۔

فون انکرپٹ کریں

اگر آپ کے فون میں حساس معلومات ہے اور چاہتے ہیں کہ اس تک کوئی شخص رسائی حاصل نہ کرسکے تو آپ پانی ڈیوائس کی فائلز کو انکرپٹ کرسکتے ہیں، اس کے لیے آپ سیکیورٹی میں انکرپشن کے آپشن میں جائیں گے جہاں آپ کو اپنی فائلز تک رسائی کے لیے پاس کوڈ انٹر کرنا ہوگا۔

دوست کے فون سے اپنے فون تک رسائی

اگر آپ اپنے فون کو کہیں بھول گئے ہیں تو آپ اس میں موجود پیغامات، فوٹوز اور دیگر معلومات تک رسائی اپنے دوست کے اینڈرائیڈ فون پر اپنی آئی ڈی سے لاگ ان کرکے حاصل کرسکتے ہیں، آپ ایسے دوستوں کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں جن کے ساتھ آپ ڈیوائس کو شیئر کرسکیں جبکہ انفارمیشن بھی شیئر نہیں ہوگی۔

بڑی فائلز کو جلد بھیجیں

ڈیٹا کو دو اینڈرائیڈ فونز کے درمیان منتقل کرنا بہت آسان ہے، وائی فائی ڈائریکٹر کے ذریعے آپ دو فونز کے درمیان ایک کنکشن بناسکتے ہیں جو کہ بیشتر فون پر دستیاب فیچر ہے۔

ڈیٹا کے استعمال کو مانیٹر اور کنٹرول کریں

اگر آپ کا موبائل فون ڈیٹا ختم ہوگیا ہے اور آپ کو اس کی وجہ معلوم نہیں، تو اینڈرائیڈ ڈیٹا یوز ایج فیچر اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ سیکشن آپ کو بتاتا ہے کہ کتنا ڈیٹا آپ نے کب اور کہاں استعمال کیا جبکہ اس سیکشن کے اندر آپ ڈیٹا ایپس کی سرگرمیاں بھی محدود کرسکتے ہیں۔

ویب پیج سے کسی ایپ میں پہنچنے پر پریشان؟

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ کسی یوٹیوب ویڈیو کو سرچ کرتے ہیں تو گوگل کروم آپ کو ایپ میں بھیج دیتا ہے، آپ ایسا سیٹنگز میں جاکر روک سکتے ہیں، ایپس میں جائیں اور ڈیفالٹ کو اوپن کرکے اسے کلیئر کردیں جس کے بعد کروم آپ کو کبھی کسی ایپ میں منتقل نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشنز پر کنٹرول

اگر مختلف ایپس کے نوٹیفکیشنز آپ کو پسند نہیں تو آپ انہیں محدود کرسکتے ہیں، سیٹنگز میں جاکر آپ ان ایپس کا انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کو نوٹیفکیشن بھیجیں۔

اسپلٹ اسکرین موڈ

اینڈرائیڈ نوگیٹ کا ایک بہترین فیچر اسپلٹ اسکرین موڈ ہے، اس کے لیے آپ کو کسی بھی ایپ کو اوپن کرکے ریسینٹ ایپس بٹن کو دبائیں، جو کہ ہوم بٹن کے دائیں جانب ہتا ہے، ایک اسکرین کو ٹچ کرکے برقرار رکھیں جبکہ دوسرے سے بٹن دبانے سے ایک دوسری اسکرین اوپن ہوجائے گی۔

آف لائن میپس کو سیو کریں

اگر فون آف لائن ہو تو ڈیوائس میں محفوظ میپس آپ کی مدد کرسکتے ہیں، گوگل میپس پر کسی جگہ کو تلاش کریں اور اسکرین کے نیچے نام یا پتے پر کلک کریں، جس کے بعد میپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا ، جس کے بعد آپ آف لائن بھی گوگل میپس کو استعمال کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

MALIK Mar 23, 2017 02:55pm
A very informative article. I have tried a few of these tips and found it very beneficial.