عامر کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روکے جانے کی خبریں بے بنیاد قرار

23 مارچ 2017
عامر برطانیہ میں مقیم اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچے ہیں۔
عامر برطانیہ میں مقیم اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روکے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے اپنے گھر پر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وسطی لندن میں پارلیمنٹ کے باہر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد مقامی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ محمد عامر کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے خبر چلائی کہ عامر اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی سے برطانیہ گئے تو انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تاہم آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

البتہ محمد عامر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔

عامر نے ٹوئٹس میں تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مشہور ہونے کے لیے کوئی اور راستہ اختیار کریں۔ ایئرپورٹ پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔

حمد عامر نے پاک پیشن سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میں ہر اس فرد پر مقدمہ کروں گا جس نے یہ غلط خبر چلائی۔

یاد رہے کہ عامر برطانیہ میں مقیم اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچے ہیں اور چند دن بعد وہ ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے یہاں سے براہ راست ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں