Dawnnews Television Logo

پاکستان سے محبت کی 23 وجوہات

یوم پاکستان پر 23 ایسی وجوہات کی فہرست ترتیب دی گئی، جو پاکستان سے بے حد محبت کا موجب بنتی ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2019 11:53am

چاہے کرکٹ کا میچ ہو یا قومی چھٹیاں، یہ دو ایسے وقت ہیں جب پاکستانی اپنی حب الوطنی کا سب سے زیادہ اظہار کرتے ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر 23 وجوہات درج ذیل ہیں، جن کے باعث ہم سب کو پاکستان سے بےحد محبت ہے۔

1- پاکستان سُپر لیگ

پاکستان سُپر لیگ کا لاہور میں شاندار اختتام کس کو یاد نہیں ہوگا؟ اس سیریز کے ذریعے ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں کامیاب ہوئے۔

2- ایدھی فاؤنڈیشن

ایدھی فاؤنڈیشن کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلانے کا اعزاز دیا گیا اور مرحوم عبدالستار ایدھی کے کئی فلاحی کاموں میں سے یہ صرف ایک کا تذکرہ ہے۔

3- نئے انداز کے لذیز پراٹھے

نیوٹیلا نان، پیزا پراٹھا اور کیا کچھ، ایسے لذیز پکوان صرف پاکستان میں ہی ملتے ہیں۔

4- امریکی پابندی سے محفوظ

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واشنگٹن حکومت نے کئی مسلم ممالک کو امریکا کا ویزا دینے پر پابندی عائد کر دی، البتہ پاکستان کا ان ممالک میں نام شامل نہیں۔

5- فواد خان

پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان ایک بہترین سفیر ہیں، وہ جہاں بھی جاتے پاکستان کی مثبت شکل ہی پیش کرتے ہیں۔

6- پاکولا ڈرنک

پاکولا پینا کسے پسند نہ ہوگا؟ اور اس گرمی میں اس سے بہترین ڈرنک کوئی نہیں ہوگی۔

7- ہماری مہمان نوازی

پاکستان کے مقامی افراد اس قدر مہمان نواز ہیں کہ دنیا بھر سے یہاں آنے والے افراد پاکستان کی تعریف میں بات کرتے نہیں تھکتے، جس کی ایک مثال مندرجہ ذیل ہے۔

8- نور جہاں

کوئی بھی فلم نور جہاں کے گانے کے بغیر مکمل نہیں۔

9- نصرت فتح علی خان

نصرت فتح علی خان کے گانے کس کو پسند نہ ہوں گے، آج بھی ہر نسل کے نوجوان اپنی پلے لسٹ میں ان کے گانے ضرور شامل کرتے ہیں۔

10- ہمارے مزاحیہ سیاستدان

شیخ رشید کی یہ بائیک سواری کس کو یاد نہ ہوگی؟

11- مزاحیہ میمز

پاکستانی سب سے زیادہ مزاحیہ میمز بناتے ہیں، اتنی کے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی ان کی جانب ہی مرکوز ہوجاتی۔

جیسے یہ آصف اور مدثر کی دوستی ٹوٹنے کی خبر جس کو برطانوی ویب سائٹ دی انڈیپینڈنٹ نے بھی کور کیا۔

12- آم

ہمارے آم کسی کوہ نور سے کم نہیں، ہر کسی کو پاکستان کے آم چاہییں۔

13- بادشاہی مسجد

پاکستان میں کئی تاریخی عمارات موجود ہیں، جن میں ایک بادشاہی مسجد ہے، اس لیے ہی تو ہر مشہور شخصیت وہاں شادی کرنا چاہتی ہے۔

14- دلچسپ رپورٹنگ

آپ کو چاند نواب یاد ہیں؟ ایسے کچھ مزاحیہ رپورٹرز پاکستانی ذرائع ابلاغ اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

15- 'گورمنٹ آنٹی'

گورمنٹ آنٹی کو کون بھول سکتا ہے، یہ بھی عوام کی نمائندگی کرتی ہیں، جو سچ کہنے سے نہیں ڈرتیں، جیسے انہوں نے کہا 'یہ بک گئی ہے گورمنٹ'۔

(ویڈیو میں نازیبا الفاظ موجود ہیں)

16- عبدالسلام

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد عبدالسلام نے طبیعیات میں 1979 میں نوبل انعام حاصل کیا۔

17- مزاروں کی ثقافت

پاکستان کی تاریخی عمارات کے علاوہ یہاں نہایت خوبصورت مزارات، چرچ، مندر اور مساجد موجود ہیں۔

18- ثمینہ بیگ

ثمینہ بیگ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں، جنہوں نے 8 مہینوں کے اندر 7 براعظموں کی 7 بلند ترین چوٹیوں کو پار کیا، کیا کچھ اور کہنے کی ضرورت ہے؟

19- صنفی مساوات پر کام

چھوٹے اقدامات ہی صحیح لیکن پاکستانی کی حکومت اب صنفی مساوات پر کافی کام کر رہی ہے، جس سے مخنثوں کو سرکاری ملازمتوں کے ساتھ کئی حقوق دیئے گئے ہیں۔

حالیہ سالوں میں گھریلو تشدد سے خواتین کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی کئی قوانین بنائے گئے۔

20- بہترین خواتین

پاکستان کی تاریخ میں ایسی کئی خواتین سامنے آئیں جنہوں نے اپنے فلاحی کاموں اور بےشمار صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا، ان میں ملالہ یوسف زئی، سبین محمود اور کئی ایسی خواتین کا نام شامل ہے۔

21- فیشن، جسے دنیا بھرمیں کاپی کیا گیا

پاکستان کے فیشن کو کون پسند نہیں کرتا؟ یہاں کی خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے فیشن کو اس قدر پسند کیا گیا کہ اس کی بین الاقوامی سطح پر نقل ہونا شروع ہوگئی۔

22- قدرتی خوبصورتی

پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کسی تحفے سے کم نہیں۔

خوبصورت پہاڑوں اور سمندروں کے باعث ہر کوئی اس ملک کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی کوشش کرتا ہی رہتا ہے۔

23- دوبارہ ابھرتا سینما

رومانوی اور مزاحیہ کہانیوں سے ایکشن اور ہارر فلموں تک، گزرتے وقت کے ساتھ پاکستانی سینما بہترین کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان زندہ باد !