لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ایک معمول ہے لیکن یوم پاکستان کے موقع پر اس تقریب میں شریک عوام کے ساتھ ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی زیادہ پر جوش تھے۔

تقریب میں شریک مہمان خصوصی —فوٹو: ڈان نیوز
تقریب میں شریک مہمان خصوصی —فوٹو: ڈان نیوز

23 مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا اقبال، ڈپٹی اسپیکر شیرعلی گورچانی، لاہور کے میئر مبشر جاوید، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات سمیت کئی اعلیٰ سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پررینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بےمثال تھے۔

تقریب میں نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان : ’23مارچ تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن‘

رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

یوں تو لاہور میں روزانہ ہی پرچم اتارنے یہ تقریب منعقد ہوتی ہے تاہم یوم پاکستان، یوم دفاع اور یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکاء اور رینجرز دونوں ہی حب الوطنی کے الگ رنگ میں رنگے دکھائی دیتے ہیں۔

رینجرز کے جوانوں کی بوٹس کی دھمک سے ان کا عزم اور ہمت گونجتی سنائی دی۔

واہگہ میں شام کے ڈھلتے سائے کے ساتھ قومی پرچم کو احتراماً اتار لیا گیا۔

قومی دنوں پر واہگہ بارڈر پر تقریب میں عام دنوں  سے زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
قومی دنوں پر واہگہ بارڈر پر تقریب میں عام دنوں سے زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

رینجرز کے کڑیل جوان پریڈ کے دوران—فوٹو: ڈان نیوز
رینجرز کے کڑیل جوان پریڈ کے دوران—فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

تبصرے (0) بند ہیں