’یوم پاکستان‘ کی شاندار پریڈ

اپ ڈیٹ 23 مارچ 2017

ملک بھر میں 77واں ’یوم پاکستان‘ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

یوم پاکستان پر سب سے بڑے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جب کہ اس موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں شکر پڑیاں کے مقام پر شاندار رایتی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے، جب کہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،سمیت مسلح افواج کے سربران، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اراکین پارلیمان اور دیگر رہنما اور مہمان شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان : ’23مارچ تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن‘

سعودی عرب اسپیشل فورسز اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے خصوصی دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا، جبکہ ترک ملٹری بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور ’جیوے جیوے پاکستان‘ سمیت مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی دی۔ انہوں نے ایف 16 طیارہ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے شیردل فارمیشن نے دلکش فضائی مظاہرہ کیا — فوٹو: رائٹرز

تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے بھی شاندار مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی

تقریب میں پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر نے بھی شاندار مظاہرہ کیا — فوٹو: رائٹرز

نصر، شاہین، غوری، کروز میزائل بابر اوردیگر جدید میزائل بھی پیش کیے گئے — فوٹو: اے پی

پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس کے دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے خصوصی دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا — فوٹو: اے پی

ترک ملٹری بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائیں — فوٹو: رائٹرز
ترک ملٹری بینڈ ’مہتر‘ نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور مختلف ملی نغموں کی دھنیں بجائیں — فوٹو: رائٹرز
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس کے دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس کے دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس کے دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں، رینجرز، پولیس کے دستوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا — فوٹو: اے پی
پریڈ میں جدید روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کو بھی پیش کیا گیا — فوٹو: اے پی

پاک فوج کے پیراٹروپرز کی جانب سے پیراٹروپنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا — فوٹو: اے پی

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربران شریک ہوئے — رائٹرز

پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراؤنڈ پہنچے — فوٹو: اے پی

تقریب میں عوام اور طلبا کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی — فوٹو: رائٹرز