فیس بک میسنجر میں بھی ری ایکشنز متعارف

23 مارچ 2017
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے آخرکار صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پہلی بار ڈس لائیک بٹن متعارف کرا دیا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف میسنجر میں دستیاب ہوگا۔

جی ہاں فیس بک نے میسنجر کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے لائیک بٹن ری ایکشنز جیسا فیچر میسنجر میں بھی متعارف کرا دیا ہے جس میں ڈس لائیک کا آپشن بھی ہے۔

ری ایکشنز کے ذریعے آپ چیٹ میں کسی انفرادی پیغام پر ردعمل مختلف ایموجیز کے ذریعے ظاہر کریں سکیں گے جس کے لیے بس پیغام کو دبا کر رکھنا ہوگا اور اپنی پسند کا ایموجی شامل کردینا ہوگا جو کہ ڈس لائیک بھی ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈس لائیک یعنی نیچے کی جانب انگوٹھے سے لوگوں کو کسی معاملے پر اپنی رائے کے اظہار میں مدد مل سکے گی تاہم اسے ڈس لائیک کی بجائے نو ری ایکشن کا نام دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اسی طرح میسنجر میں فیس بک نے ایک اور فیچر مینشنز بھی متعارف کرایا ہے۔

یہ مینشن گروپ چیٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں آپ کو @ کے نشان کے ساتھ کسی فرد کی آئی ڈی کو لکھنا ہوگا۔

اس سے گروپ چیٹ میں لوگوں کو جاننے میں مدد ملے گی کہ کس شخص نے کس پیغام پر کیا ردعمل ظاہر کیا یوں کہہ لیں کہ یہ میسنجر میں فیس بک کے ٹیگ بٹن کی طرح کام کرے گا۔

فیس بک کے مطابق یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو گروپ چیٹ میں تو ہوتے ہیں مگر واضح طور پر بات چیت پر کوئی زیادہ توجہ نہیں دیتے۔

یہ فیچر آج سے متعارف کرا دیا گیا ہے جو چند دنوں میں دنیا بھر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں