دنیا کا سب سے بہترین 'سیلفی فون'

23 مارچ 2017
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اگر تو آپ سیلفی کے شوقین ہیں تو چینی کمپنی اوپو کا نیا فون آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

اوپو کے اپنے بیان کے مطابق 'یہ دنیا کا سب سے بہترین سیلفی فون' ہے جس کے فرنٹ پر اپنی تصاویر کے لیے ایک نہیں بلکہ دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اوپو نے ایف تھری اور ایف تھری پلس نامی دو اسمارٹ فونز متعارف کرائے ہیں جن کے فرنٹ کیمروں کو دنیا میں سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

ویسے تو اکثر افراد اسمارٹ فون کیمرے کے لیے ہی لیتے ہیں خاص طور پر فرنٹ کیمروں کے لیے جو کہ فون کا 'بہت اہم' حصہ ہے۔

اور اس کمپنی نے اسی سوچ کے مطابق دونوں فونز میں بیک کی بجائے فرنٹ پر ڈوئل کیمروں کو متعارف کرایا ہے جس میں سے ایک 16 جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔

ایف تھری پلس میں سولہ میگا پکسل میں 1/3 انچ سنسر اور ایف 2.0 آپرچر دیا گیا ہے جبکہ دوسرا آٹھ میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ ہے جس میں 120 اینگل لینس بھی ہے۔

ان کیمروں کے ساتھ کمپنی نے اپنی ایک ایپ بھی دی ہے جو تصویر کو بہتر اور سیلفی کے پس منظر میں Bokeh ایفیکٹ کے لیے مدد دیتی ہے۔

بیک پر 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ 6 انچ اسکرین، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 653 پراسیسر، چار جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج جس میں اضافہ ممکن ہے، 4000 ایم ا ایچ بیٹری جو تیز چارج وہسکتی ہے، فنگر پرنٹ سنسر اور اینڈرائیڈ 6.0 آپریٹنگ سسٹم وغیرہ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

کمپنی نے 5.5 انچ کے ایف تھری کے بارے میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی۔

یہ فون بھارت میں آج جبکہ پاکستان میں کل متعارف کرائے جارہے ہیں تاہم پاکستانی شہری پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔

اس کی بھارت میں قیمت 30900 روپے رکھی گئی ہے جبکہ پاکستان میں یہ کتنی ہوگی یہ کل معلوم ہوسکے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں