ایوارڈ کی تقریب، بولی وڈ ستاروں کی چمک

25 مارچ 2017

بولی وڈ اداکاروں نے ایک ساتھ مل کر ہندوستان ٹائمز ایوارڈز کی تقریب میں چار چاند لگادیے۔

اس ایوارڈ شو میں بولی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور اور کامیاب شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔

ان شخصیات میں بولی وڈ معروف اداکار امیتابھ بچن، دپیکا پڈوکون، انوشکا شرما، کاجول، اجے دیوگن، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا اور سالوں بعد کسی ایوارڈ شو میں نظر آنے والی رانی مکھرجی شامل تھیں۔

اس ایوارڈ شو پر ان ستاروں کو ان کے شاندار اسٹائلز پر ایوارڈ دیے گئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور ورن دھون شامل تھے۔

رانی مکھرجی نے کئی سالوں بعد کسی ایوارڈ شو میں شرکت کرکے سب کی توجہ اپنے جانب مرکوز کرلی — فوٹو/ اے ایف پی

ہولی وڈ میں کامیاب فلم دینے والی دپیکا پڈوکون نے آئکن آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا — فوٹو/ اے ایف پی

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا گاؤن ہر کسی کی پسند بن گیا — فوٹو/اےایف پی

دپیکا پڈوکون کی طرح انوشکا شرما بھی اس تقریب میں سیاہ رنگ کے لباس میں جلوہ گر ہوئیں — فوٹو/ اے ایف پی

2016 میں اپنی کامیاب فلموں سے نام کمانے والی عالیہ بھٹ نے اس تقریب میں اپنے لباس پر خوب تعریفیں سمیٹی — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ فلم 'پیکو' میں ایک ساتھ کام کرنے والے امیتابھ بچن اور دپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں— فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کے ساتھ ساتھ اصل زندگی کی کامیاب جوڑی رشی کپور اور نیتو کپور بھی اس تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے — فوٹو/ اےایف پی

معروف اداکار امیتابھ بچن ہر بار کی طرح اس تقریب میں بھی اپنے منفرد اسٹائل میں نمایاں ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی