کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل تیسرے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کمی کے بعد 48909.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

زیادہ تر شیئرز کمرشل بینکوں اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے خریدے و فروخت کیے گئے۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 9.03 ارب روپے رہی۔

380 کمپنیوں کے شیئرز کی لین دین ہوئی جن میں سے 160 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 196 کی قدر میں کمی اور 24 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 79 لاکھ شیئرز ازگارڈ نائن کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ بینک آف پنجاب کے 2 کروڑ 34 لاکھ، پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے ایک کروڑ 65 لاکھ، سوئی نارتھ گیس کے ایک کروڑ 47 لاکھ اور پاک ریفائنری کے ایک کروڑ 21 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں