اسلام آباد : پولیس نے کم عمر لڑکی کے ریپ اور دوسری سے ریپ کی کوشش کے الگ الگ مقدمات درج کیے۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نون پولیس اسٹیشن نے 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کا کیس درج کیا۔

نامعلوم شخص بچی کا جنسی استحصال کرنے کے بعد فرار ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے بچی کا طبی معائنہ کروایا، میڈیکل ٹیسٹ میں تصدیق کے بعد اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سبزی منڈی پولیس تھانے میں بھی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے 11 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کی کوشش کی۔

کم عمر لڑکی نے اس وقت چلانا شروع کیا، جب اس شخص نے اس کے ساتھ جسمانی زیادتی کی کوشش کی، شور سن کر مقامی افراد جمع ہوگئے اور اس شخص کو پکڑ لیا، جس کو بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل کوہاٹ کے علاقے توغ بالا سے ایک گینگ نے لڑکی کو نوجوان سے شادی کرنے کا جھانسا دے کر اغواء کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں