پاکستانی نژاد امریکی شہری نے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ(این وائی پی ڈی) کے ایمرجنسی سروسز یونٹ کا حصہ بن کر نئی تاریخ رقم کردی۔

سارجنٹ علی جاوید این وائی پی ڈی کا حصہ بننے والے نہ صرف پہلے پاکستانی بلکہ پہلے مسلمان بھی ہیں۔

اس بات کا اعلان این وائی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا جو امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خدمات کا اعتراف: پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امریکی اعزاز

تنظیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’سارجنٹ علی جاوید نے این وائی پی ڈی کے ایمرجنسی سروسز یونٹ کا حصہ بن کر تاریخ رقم کی ہے جو کہ نیویارک شہر اور امریکا کو تحفظ فراہم کرتا ہے‘۔

اس سلسلے میں میڈیا رپوٹس کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر علی جاوید کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا اور لکھا کہ ’مبارک ہو ! سارجنٹ جاوید‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عادل حیدر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کیے جانے والے اعزازی میڈل’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔


تبصرے (0) بند ہیں