پشاور: نائب امامِ کعبہ شیخ صالح بن ابرہیم جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ایف کی صد سالہ تقریبات کا آغاز جمعے سے خیبر پختونخوا کے ضلعے نوشہرہ میں ہورہا ہے جوکہ 9 اپریل تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ کی پاکستان آمد

نائب امام کعبہ سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز ال شیخ کے ہمراہ پشاور پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا، جو یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان کا استقبال کیا۔

امام کعبہ جعمے کو خصوصی خطبہ دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات:امام کعبہ کا نیشنل پریس کلب کا دورہ منسوخ

علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام نے تین روزہ تقریبات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ تقریبات میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر سیاستدانوں کو بھی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

پارٹی ترجمان کے مطابق صد سالہ تقریبات میں بنگلہ دیش، برطانیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور قطر سمیت 52 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے اس اجتماع کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


تبصرے (0) بند ہیں