’اٹالین‘ کھانوں کا ذائقہ اور دلچسپیاں

10 ستمبر 2017
اطالوی کھانوں میں تازہ اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں—فائل فوٹو
اطالوی کھانوں میں تازہ اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں—فائل فوٹو

میں ہمیشہ اپنے دوستوں سے ان کے پسندیدہ کھانوں سے متعلق پوچھتا رہتا ہوں، لیکن مجھے حیرانی اس وقت ہوتی ہے، جب بہت سارے دوست فورا جواب میں کہتے ہیں انہیں’اٹالین‘ کھانے پسند ہیں۔

اگرچہ مجھے بھی جزوی طور پر ’اٹالین‘ کھانے پسند ہیں، اور مجھے اکثر شہر میں موجود’اٹالین‘ کھانوں کے اس ہوٹل کے بارے میں خیال آتا ہے، جہاں کے کھانوں سے میں بہت زیادہ واقف نہیں ہوں۔

دیکھا جائے تو اٹلی جیسے نسبتا چھوٹے ملک میں کھانے کی بہت ساری حیران کن ترکیبیں حیرت انگیز اور دلچسپ ہیں۔

اٹلی میں ایک سے دوسرے قصبے، ایک شہر سے دوسرے علاقے تک مختلف کھانے اور ذائقہ دار کھانوں کی ڈھیر ساری قسمیں نظر آئیں گی۔

ان کھانوں کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ایک جیسے نظر آنے کے باوجود ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، جیسے ’بولگنیز ساس‘ اور ’پاستا کاربونارا‘ ایک جیسے دکھنے کے باوجود مختلف ہیں۔

لاکھوں افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اٹلی کے کھانے ’پزا‘ اور ’پاستا‘ پر مبنی ہیں
لاکھوں افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اٹلی کے کھانے ’پزا‘ اور ’پاستا‘ پر مبنی ہیں

دنیا کے لاکھوں افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اٹلی کے کھانے ’پزا‘ اور ’پاستا‘ پر مبنی ہیں، اور ایسے ہی کھانوں میں تمام ’اٹالین‘ کھانے پھنسے ہوئے ہیں۔

اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اٹلی کے بہت سارے ہوٹلز سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیٹرنگ اور کھانوں کا ایسا انتظام کرتے ہیں کہ یہاں پر غیر ملکیوں کا ہمیشہ رش لگا رہتا ہے۔

میں نے ’اٹالین‘ کھانوں کی دنیا بھر میں اتنی مقبولیت کے حوالے سے اپنے اٹلی کے دوستوں سے چند برس قبل راز دریافت کیے، جس پر انہوں نے بتایا کہ اطالوی کھانوں کی مقبولیت تازہ اجزاء میں چھپی ہے۔

اطالوی کھانوں میں زیتون کے تیل کو نہایت اہمیت حاصل ہے، تقریبا اٹلی کے تمام کھانوں میں خالص زیتون کے تیل کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے، خصوصی طور پر اٹلی کی جنوبی ریاست سسلی میں کھانوں کے اندر خالص زیتون کے تیل کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

سسلی کے ہوٹل مالک اور ٹی وی پر کوکنگ پروگرام کرنے والے شیف جیورجیو لوکیٹیلی جو ’اٹالین‘ کھانوں کی ترکیبوں سے متعلق متعدد کتابوں کے لکھاری بھی ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ سسلی اطالوی کھانوں کا سب سے بہترین مرکز ہے۔

مجھے بھی جزوی طور پر اٹالین کھانے پسند ہیں
مجھے بھی جزوی طور پر اٹالین کھانے پسند ہیں

انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’میڈ ان سسلی‘ میں اطالوی کھانوں کی ترکیبیں بھی دی ہیں، ان پر عمل کرتے ہوئے ’اٹالین‘ کھانوں کو تیار کرنا بلکل آسان ہے۔

میں نے ’اٹالین‘ اسپیگٹی تیار کرنے کی ترکیب بہت جلد سیکھی، جو آسان بھی ہے، میں نے اسپیگٹی کو زیتون کے تیل کے ساتھ تیار بھی کیا، اور اس کے ذائقہ محظوظ بھی ہوا۔

اس غذا کو تیار کرنے کے لیے آپ کو 400 گرام اسپیگٹی کے لیے 450 گرام سرخ کٹے ہوئے ٹماٹر، خالص زیتون کا تیل 2 کھانےکے چمچ، لہسن کی دو پسی ہوئی گٹھڑیاں، 10 تلسی کے پسے ہوئے پتے، 5 پودینے کے پسے ہوئے پتے، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ اور 80 گرام تازہ پنیر کی ضرورت ہوگی۔

اس کو تیار کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایک برتن میں زیتون کے تیل کے ساتھ ٹماٹر اور تمام اجزاء کو پکانا پڑے گا، لیکن ان کو نمک اور کالی مرچ کے بغیر پکائیں۔

ایک الگ برتن میں پانی، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر کے ساتھ اسپیگٹی کو پکائیں، جب اسپیگٹی نرم ہوجائے تو اسے پانی سے نکال لیں۔

پیسٹ اور اسپیگٹی کو الگ الگ تیار کرنے کے بعد پلیٹ میں انہیں مکس کرکے کھائیں، اور پیسٹ میں تازہ پنیر ملالیں، اور نوش فرمائیں۔

یہ غذا ’اٹالین‘ کھانوں کی مقبول ڈش ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے میں بھی نہایت آسان ہے، یقین مانیں آپ کو کھاکر بہت مزہ آئے گا۔


یہ فیچر 10 ستمبر کو ای او ایس ڈان میں شائع ہوا

تبصرے (0) بند ہیں