کریکٹر کیلئے ایکٹرز کے جتن

05 جولائ 2013

 اپنے کرداروں کو بخوبی نبھانے کیلئے اداکار ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، کچھ جسمانی پہلوﺅں پر کام کرتے ہیں تو کچھ میک اپ کے ذریعے کمال دکھا کر اپنے کرداروں کو زیادہ حقیقی شکل دے دیتے ہیں۔ ایسے ہی چند بالی وڈ اداکاروں کی فہرست ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے مرتب کی ہے جنھوں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کے لئے اپنی شخصیت کو ہی تبدیل کرڈالا۔

عامر خان جو شروع میں چاکلیٹ بوائے کے روپ میں نظر آتے تھے، وہ فلم 'گجنی' میں بالکل نئے روپ میں سامنے آئے، یعنی ایک ایسے شخص کا کردار انھوں نے نبھایا جو کوئی بات زیادہ دیر تک یاد نہیں رکھ پاتا۔اس کردار کے لئے انھوں نے اپنا جسم بنانے میں بھی کافی محنت کی۔

چوتھے نمبر پر اداکار اکشے کمار رہے، جنھوں نے فلم 'ایکشن ری پلے' کے لئے خود کو ایک بزدل شخص کے کردار میں ڈھالا، جو کہ اپنے والدین سے بھی خوفزدہ ہوتا ہے۔ اپنے کھلاڑی امیج کو توڑتے ہوئے انھوں نے فرضی دانت لگائے اور بالوں کو دیہاتیوں کی طرح تیل سے چپڑ لیا۔

انیل کپور نے اب تک لاتعداد چیلنجنگ کردار ادا کئے ہیں، مگر 'بدھائی ہو بدھائی' میں ایک موٹے شخص کا روپ ان کا سب سے بہترین رول ثابت ہوا۔

اس حوالے سے سب سے اوپر ڈائریکٹر و اداکار فرحان اختر کو رکھا گیا ہے جنہوں نے  معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' میں اپنی شخصیت کو بالکل بدل کر پیش کیا ہے۔

ساتواں نمبر عمران ہاشمی کے نام رہا، جنھوں نے فلم 'شنگھائی میں اپنے روایتی بوسے باز کا تصور ختم کرکے ایک اچھے اداکار کی شناخت قائم کی۔

ریتک روشن نے فلم 'کوئی مل گیا' کے لئے اپنا وزن کم کیا اور ذہنی طور پر معذور روہت کا کردار نبھانے کے لئے ہرممکن کوشش کی۔

آٹھواں نمبر پر چاچی 420 کا کردار نبھانے والے کمال حسن رہے، جنھوں نے ایک عورت کا کردار بخوبی نبھا کر شائقین کے دلوں کو بھی جیت لیا۔

تیسرے نمبر پر امیتابھ بچن ہیں جنھوں نے فلم 'پا' میں اورو کا کردار بالکل مختلف انداز میں نبھایا۔ اس کردار کا میک اپ اور امیتابھ کی اداکاری اتنی زبردست تھی کہ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ 67 سالہ امیتابھ 13 سال کے بچے نہیں۔

اخبار نے فلم اگنی پتھ میں ولن کا کردار نبھانے والے سنجے دت کو پانچویں نمبر پر رکھا ہے، جنھوں نے کنچا چینا کے کردار کو بالکل الگ انداز اور منفرد ڈھنگ سے نبھایا۔

سیف علی خان نے فلم 'اوم کارا' میں لنگڑے تیاگی کے کردار سے اپنے مداحوں کے دلوں میں مزید جگہ بنائی اور انہیں اس کردار میں خاصا پسند کیا گیا۔