کیا آپ صحت مند ہیں؟ اگر آپ یہ یقین سے کہنا چاہتے ہیں تو دیکھیں آپ میں یہ علامات تو موجود نہیں جو کہ بیمار افراد میں ہی نظر آتی ہیں۔

جی ہاں ایسی عام علامات جنھیں لوگ بے ضرر تصور کرتے ہیں مگر یہ بتاتی ہیں کہ آپ اتنے بھی صحت مند نہیں جتنا تصور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : 2018 کو اپنے لیے صحت مند سال کیسے بنائیں؟

خراٹے لینا

اکثر لوگ بلند آواز میں خراٹے لیتے ہیں جو ان کے گھروالوں کو پریشان تو کرتے ہی ہیں مگر یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ آپ زیادہ صحت مند نہیں۔ عام طور پر خراٹے مختلف عارضوں جیسے سلیپ اپنیا، اضافی جسمانی وزن، امراض قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ ظاہر کرتے ہیں۔ اگر خراٹے لینے کے عادی ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ معاملہ زیادہ سنگین نہ ہوسکے۔

جلد شفاف نہ ہونا

جلد پر کیل مہاسے زیادہ نکلنا کوئی عام بات نہیں، ویسے تو کیل مہاسوں کی واضح وجہ نہیں مگر کسی طبی ماہر کے لیے یہ جاننا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر پیشانی پر اکثر کیل مہاسے نکلنا طرز زندگی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، اسی طرح تھوڑی پر کیل مہاسے کا تعلق معدے میں کسی خرابی سے ہوسکتا ہے۔

آنکھوں میں سفیدی غائب ہوجانا

اگر آنکھوں کا سفید حصہ زردی مائل ہوجائے تو یہ پتے، جگر، لبلبے یا بائل ڈکٹ میں مسائل کی نشانی ہوسکتا ہے، اسی طرح سرخ آنکھیں بھی ناقص صحت کی نشانی ہے جیسے نیند کی کمی، آنکھوں پر بہت زیادہ دباﺅ ڈالنا یا خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنا وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : غذا کو صحت کیلئے فائدہ مند کیسے بنائیں؟

ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں کا رنگ یا ساخت بدلنا

ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں کی ساخت، رنگت اور ٹیکسچر وغیرہ بدلنا مختلف عارضوں کی جانب اشارہ ہوسکتے ہیں۔ اگر ناخنوں کی رنگت زردی مائل ہوجائے تو یہ دوران خون کی گردش اور جسم میں سیال کے اجتماع ہونے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

ہمیشہ تھکاوٹ طاری رہنا

جسمانی تھکاوٹ روزمرہ کے سخت معمول کا نتیجہ ہوسکتی ہے مگر کئی بار یہ سنگین عارضے کی نشانی بھی ہوتی ہے۔ اگر ہر وقت جسمانی تھکاوٹ طاری رہتی ہے تو یہ ڈی ہائیڈریشن، آئرن کی کمی اور غذا میں بہت زیادہ میٹھے کھانا کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہر وقت تھکاوٹ کا مطلب ہے کہ آپ اتنے صحت مند نہیں جتنا تصور کررہے ہیں۔

پیشاب کی رنگت زرد نہ ہونا

جب لوگ اپنی صحت کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس کے حوالے سے بہت کچھ بتانے والی ایک چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں جو کہ پیشاب کی رنگت۔ کلیولینڈ کلینک کے مطابق پیشاب کی رنگت اور بو سے متعدد طبی مسائل سامنے آسکتے ہیں، اگر پیشاب کی رنگت زردی مائل نہ ہو تو جسمانی طور پر صحت مند نہ ہونے کی نشانی ہے۔ اگر پیشاب میں سخت بو ہو یا اس کی رنگت گہری ہو تو اس پر نظر رکھیں اور بہتری نہ آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں